• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

وکاس کے دیوتا کی لن ترانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 16, 2023
0 0
A A
وکاس کے دیوتا کی لن ترانی
Share on FacebookShare on Twitter

شعیب رضا فاطمی
یہ بہت تحیر خیز معاملہ نہیں ہے کہ ریاستی انتخاب میں وزیر اعظم گلی گلی کی خاک چھان رہے ہیں ۔بدھ کے روز کانگریس کے صدر نے جب یہ سوال کھڑا کیا کہ نریندر مودی کو کم از کم اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ وہ اسمبلی انتخاب لڑنے والے امیدوار نہیں بلکہ بھارت کے وزیر آعظم ہیں ۔کانگریسی صدر نے یہ بھی کہا کہ موصوف ہر روز کوئنٹل کے مقدار میں جھوٹ بولتے ہیں ۔در اصل کھڑگے جی براہ راست مودی جی پر اس لئے بپھرے ہوئے تھے کہ انہوں نے ایک انتخابی ریلی کے دوران براہ راست راہل گاندھی کا نام لے کر انہیں بے وقوف کہدیا تھا ۔لیکن اس طنز کا جواب راہل گاندھی نے نہایت سنجیدگی سے دیا ۔انہوں نے ایک عوامی جلسے کے دوران ہی کہا کہ مجھے مودی جی جو چاہیں نام دیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میری نگاہ میرے ہدف پر ہے اور وہ ہدف یہ ہے کہ جتنی رقم مودی جی نے اپنے دوست اڈانی کو اب تک دیا ہے میں اتنی رقم ملک کے غریبوں ،بے روزگاروں ،کسانوں اور ماتاؤں بہنوں تک پہنچا کر ہی دم لونگا ۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ راہل گاندھی کے اس جواب نے ملک کے ایک ایک فرد کو متاثر کیا ہے اور سیاسی مبصرین کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ نریندر مودی کا راہل گاندھی پر براہ راست ایسے گھٹیا جملوں سے حملہ کرنا کم از کم ایک وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا اور سیدھے سیدھے یہ بتاتا ہے کہ نریندر مودی جی بوکھلاہٹ کے شکار ہیں ۔جبکہ راہل گاندھی کے جواب سے صاف جھلکتا ہے کہ وہ ایک بالغ نظر سیاستداں ہیں اور جانتے ہیں کہ ایسے حملوں کا جواب کیسے دیا جانا چاہئے ۔
حالانکہ حسب معمول  مودی جی تقریبا ہر انتخابی ریلی میں اپنا زیادہ وقت کانگریس اور کانگریسیوں کو برا بھلا کہنے میں ہی گذارتے ہیں ،جبکہ سچ یہ ہے کہ کانگریس ہر انتخاب میں اپنے کھوئے ہوئے ووٹ واپس لیتی چلی جا رہی ہے ۔یہ الگ بات ہے کہ نریندر مودی اور امت شاہ جس چشمے کا استعمال کرتے ہیں اس سے انہیں کانگریس معدوم ہوتی نظر آرہی ہے ۔لیکن اس کے لئے ان کے چشمہ کو الزام دیا جا سکتا ہے خود مودی جی یا امت شاہ کو نہیں ۔
ہماری سیاست کا یہ اتنا برا دور ہے کہ اس میں عوام بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ جس شخص نے 2014میں انتخاب جیتتے ہی خود کو ہندو آستھا کے مندر کا بھگوان قرار دے لیا اور یہ فرمان جاری کر دیا کہ” ایکا مودی دوجا ناستی "مودی کے علاوہ دوسرا کوئی نہیں ،اور پھر سارے بھکت مودی ہے تو ممکن ہے کا نعرہ لگانے لگے ۔مودی نام نہیں ایک برانڈ بن گیا ،لیکن یہ برانڈ بس پرچار تک محدود تھا ،اور اب جب اس برانڈ کی اصلیت سامنے آئی ہے تو بھکت شرمندگی کے مارے ششدر ہیں کہ جسے ہم بھگوان سمجھے  تھے وہ تو شاطر بانسری والا جادوگر نکلا جو اپنی بانسری کے دھن سے مسحور کر کے پہلے تو چوہوں سے بستی والوں کو نجات دلائی لیکن پھر اسی دھن کو سنا کر بچوں کو بھی لے جانے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی بچوں سے خالی ہو گئی ۔
نریندر مودی  اس ملک میں ایک ایسے ہی بانسری والے  ساحر کارول ادا کر رہے ہیں ۔وہ ہر جگہ کہتے پھر رہے ہیں کہ کانگریس نے اس ملک کو لوٹا ،کانگریس وعدہ خلاف پارٹی ہے ،کانگریس گھوٹالے بازوں کا گروہ ہے ۔لیکن سچ کیا ہے یہ منظر عام پر آچکا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سوشل میڈیا پر تین ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔ یہ ویڈیوز
مرکزی وزیر نریندر سنگھ  تومر کے بیٹے دیویندر پرتاپ سنگھ سے جڑی ہوئی ہیں۔ جن میں مبینہ طور پر دیویندر پرتاپ سنگھ کسی دیگر شخص سے کروڑوں روپے کے لین دین کی بات کر رہے ہیں۔ تیسری ویڈیو جگندیپ سنگھ  کی آئی ہے جو پچھلی وائرل ویڈیوز میں دیویندر پرتاپ سے بات کر رہے ہیں۔ جگن دیپ سنگھ کناڈا کا شہری ہے جس کے بیان کے مطابق پیسے کے  لین دین اور کناڈا میں 100ایکڑ زمین کی خریداری میں گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق صدر سرنا کا بھی نام آ رہا ہے ۔اور اس کے مطابق جو زمین کناڈا میں وزیر محترم کے بیٹے نے خریدی ہے اس کے لئے  200-100 کروڑ روپے نہیں بلکہ  10 ہزار کروڑ روپے  دئیے گئے ہیں ۔لیکن نہ نریندر مودی کچھ بول رہے ہیں نہ ان کی پارٹی ۔کمال یہ ہے کہ ابھی تک غیر ملک میں پیسے کے اس لین دین اور گانجا جیسے منشیات سے جڑے معاملے میں ملک کی سرکاری ایجنسیوں نے بھی کوئی تحقیق شروع نہیں کی ہے ۔ کانگریس کی طرف سے سوال اٹھائے گئے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے جو ویڈیوز سامنے آنے کے باوجود ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی خاموش بیٹھی  ہیں۔نریندر سنگھ تومر نے اس پورے معاملے کو سازش قرار دیا ہے ۔جو ایک لایعنی بیان ہے ۔لیکن اتنے بڑے معاملے کے روشنی میں آنے کے باوجود نریندر مودی اور ان کی سرکار خاموش ہے اور وہ گھوم گھوم کر کانگریس پر بدعنوان ہونے کا الزام لگا رہے ہیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist