• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایل پی جی کی قلت مودی کی سفارتی ناکامی: کھڑگے

ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کا احتجاج،حکومت کو ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے امکانات پر غور کرنا چاہئے: راہل گاندھی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 13, 2026
0 0
A A
ایل پی جی کی قلت مودی کی سفارتی ناکامی: کھڑگے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سفارتی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک رسوئی گیس کی قلت سے دوچار ہے، لیکن مسٹر مودی اپنی حکومت کی ناکامی پر توجہ دینے کے بجائے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ مسٹر ملک ارجن کھڑگے نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ایسے وقت میں جب ملک بڑے بحران سے دوچار ہے، وزیر اعظم مودی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی شدید قلت ہے، لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں۔ بی جے پی کی ناکامی کا خمیازہ متعدد چھوٹی اور بڑی صنعتوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ لیکن حکومت کے پاس جھوٹے دعوؤں کے سوا کوئی جواب نہیں ہے۔ مسٹر ملک ارجن کھڑگے نے ایل پی جی کے بحران کو حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "سفارت کاری کی ناکامی” سنگین مسئلہ ہے، اور یہ کہ ملک کے 1.4 ارب لوگ توانائی کے نظم کی ناکامی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ مسٹر نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، نریندر مودی جی، بہت ہوئ من کی بات ، اب ذرا پارلیمنٹ میں آکر کیجیے مسائل کی بات۔دریں اثنا کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں ایل پی جی اور تیل کی کمی کا یہ ابتدائی مرحلہ ہے اور بدلتے ہوئے حالات میں حکومت کو توانائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے چاہیے۔ مسٹر گاندھی نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "ملک میں ایل پی جی اور تیل کی جو صورتحال ہے وہ ابھی آغاز ہے۔ اس بارے میں میں ایوان میں بات کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی نئی کارروائی شروع ہوئی ہے۔ اس میں پہلے وزیر فیصلہ کریں گے پھر میں بولوں گا اور پھر وزیر اس کا جواب دیں گے۔ ابھی تیاری کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت ہے۔ وزیراعظم اور حکومت کو فوراً اس مسئلے سے نکلنے کے لیے تیاری شروع کر دینی چاہیے۔ اگر تیاری نہیں کی گئی تو کروڑوں لوگوں کو نقصان ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اس سے بھی بڑا ہے کہ کیا ایران ہمیں ایندھن خریدنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔ یہ عدم استحکام کی طرف بڑھنے کی صورتحال ہے اور جب آپ غیر مستحکم وقت میں جاتے ہیں تو ذہنیت بدلنے لگتی ہے کیونکہ یہ پہلے جیسی نہیں رہ سکتی، اس لیے حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ امکانات کے بارے میں گہرائی سے سوچنا شروع کرے اور یہ یقینی بنانے کے اقدامات کرے کہ لوگوں کو کوئی دشواری نہ ہو۔ مسٹر گاندھی نے کہا، "میں کوئی سیاسی بیان نہیں دے رہا۔ میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ مجھے مستقبل میں بڑی مسئلہ نظر آ رہی ہے۔ اگر ایران کی سطح پر یہ مسئلہ برقرار رہا تو بھی یہ ٹھیک نہیں ہوگا کیونکہ دنیا بدل رہی ہے، چیزوں کا حل بدل رہا ہے، اس لیے ہمیں ذہنیت کو ری سیٹ کرنا ہوگا۔ اگر ہم ذہنیت نہیں بدلیں گے، واضح نہیں رکھیں گے اور ہندوستان کو مرکز میں رکھ کر کام نہیں کریں گے تو مسئلہ ہوگا۔” کانگریس رہنما نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی تنقید کی اور کہا، یہاں ایک مسئلہ یہ ہے کہ وزیراعظم بطور ملک کے سربراہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں۔ لیکن انہیں اب بھی یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان کے لوگ محفوظ ہیں اور ہماری توانائی کی سلامتی برقرار ہے۔ مجھے امید ہے کہ حکومت میری بات سنے گی۔” دریں اثنا ملک میں توانائی کے بحران اور ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل مختلف جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ اس دوران متعدد ارکان ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر لے کر زمین پر بیٹھ گئے اور ایل پی جی سلنڈر کی قلت کے حوالے سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج کرنے والے ارکان نے ہاتھوں میں سلنڈروں کی تصویروں والے پوسٹر اٹھائے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ ارکان نے زمین پر بیٹھ کر تختیاں پیٹ کر اور تالیاں بجا کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist