• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

لکھنؤ ہائی کورٹ نے دو مسلمانوں کی ضمانت منظور کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2023
0 0
A A
لکھنؤ ہائی کورٹ نے دو مسلمانوں کی ضمانت منظور کی
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی، ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رکن ہونے اور ہندوستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے جیسے سنگین الزامات کا سامنا کررہے دو مسلمانوں کی آج الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے ضمانت منظور کرلی۔ملزمین محمد شکیل اور محمد مستقیم کو جمعیتہ علماءہند (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیتہ علماءقانونی امدادکمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی کے مطابق دونوں ملزمین کی ضمانت عرضداشت پر آج لکھنؤ ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے بحث کی جبکہ ان کی معاونت ایڈوکیٹ فرقان پٹھان نے کی۔ لکھنؤ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس عطاالرحمن مسعودی اور جسٹس پرکاش شکلا نے ضمانت عرضداشت کی سماعت کی جس کے دوان ایڈوکیٹ مجاہد نے بتایا کہ ملزمین تقریباً دو سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں نیز استغاثہ ( این آئی اے) نے ملزمین کے خلاف نچلی عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے دو رکنی بینچ کو مزید بتایا کہ چار ج فریم کرتے وقت ملزمین پر یو اے پی اے کی دفعات کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے حالانکہ گرفتاری کے وقت ملزمین کو یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔
ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے عدالت کو مزیدبتایا کہ ملزم محمد شکیل رکشا ڈرائیور ہے جبکہ ملزم محمد مستقیم پیشے سے مستری ہے اور دونوں ماضی میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میںملوث نہیں تھے نیز ملزمین کو استغاثہ نے محض شک کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا ہے ، گرفتاری کے قت ملزمین کے قبضے سے کسی طرح کی غیر قانونی چیزیں نہیں ملی تھی ۔ ایڈوکیٹ مجاہد احمد نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمین کی مزید جیل تحویل ملزمین کے ساتھ زیادتی ہوگی لہٰذا عدالت ان کے ساتھ نرم رویہ اختیاکرتے ہوئے انہیں سخت شرائط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرے۔
اسی درمیان سینئر سرکاری وکیل سکسینہ نے عدالت سے گذارش کی کہ ملزمین کی ضمانت عرضداشت مستر د کی جائے کیونکہ ملزمین سنگین الزامات کاسامنا کررہے ہیں ، ملزمین ریاست اترپردیش میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ دہشت گردی جیسے سنگین معاملات میں یو اے پی اے قانون کی دفعہ 43-Dکے تحت ملزمین کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے لہٰذا عدالت ملزمین کی ضمانت عرضداشت مسترد کردے۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزمین کو مشروط ضمانت پر ہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا، ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کو حکم دیا کہ وہ ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی شرائط طئے کرے۔
واضح رہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے پانچ ملزمین مشیرالدین، منہاج احمد، شکیل ، مستقیم اور محمد معید کے خلاف ماہ جنوری2023 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ملزمین پر یو اے پی اے قانون کی دفعات 13,18,18-B, 20, 39، تعزیرات ہند کی دفعات 121-A, 122, 123 اور دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 4,5 کے تحت فرج جرم عائد کیا گیا ہے ۔ملزمین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ القاعدہ (انصار غزوۃ الہند ) سے جڑے ہوئے ہیں اور ہندوستان بالخصوص اتر پردیش میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجا م دے کرحکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنا چاہتے تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist