سنگاپور (ہ س)۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعے کو کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں انسانی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے مناسب عمل نہ کرے تو یورپی ممالک کو اس کے خلاف اپنا اجتماعی مؤقف سخت کرنا چاہیے۔جیسا کہ غزہ میں بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران پر اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھا ہے تو میکرون نے کہا،اگلے چند گھنٹوں اور دنوں میں” کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شرائط کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا "نہ صرف ایک اخلاقی فرض بلکہ ایک سیاسی ضرورت” ہے۔












