• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اکتوبر 16, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

مڈغاسکر :2 سال تک اقتدار فوج سنبھالے گی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 15, 2025
0 0
A A
مڈغاسکر :2 سال تک اقتدار فوج سنبھالے گی
Share on FacebookShare on Twitter

انتاناناریوو:مشرقی افریقہ کے ملک مڈغاسکر میں بغاوت کی قیادت کرنے والے ایک فوجی کمانڈر نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ صدر اینڈری راجولینا کے قانون سازوں کے ذریعے مواخذے اور ان کے ملک سے فرار ہونے کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے کئی ہفتوں کے احتجاج کے بعد سامنے آئی ہے، صدر راجولینا نے اپنی برطرفی کے بڑھتے ہوئے مظاہروں اور فوج میں ہونے والی بغاوتوں کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کرنل مائیکل رانڈریانیریانا نے قومی ریڈیو پر اعلان کیا کہ ہم نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے سوا تمام اداروں کو تحلیل کر رہی ہے۔ بعد میں رانڈریانیریانا نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج کی قیادت میں ایک کمیٹی ملک پر زیادہ سے زیادہ 2 سال کے لیے حکومت کرے گی، اور ایک عبوری حکومت کے ساتھ مل کر نئے انتخابات کا انعقاد کرے گی۔ فوجی رہنماؤں کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سینیٹ، اعلیٰ آئینی عدالت، آزاد قومی انتخابی کمیشن، اعلیٰ عدالت انصاف اور انسانی حقوق و قانون کی حکمرانی کے دفاع کی اعلیٰ کونسل کو معطل کیا جاتا ہے۔ بحر ہند کے جنوبی کنارے پر واقع جزائر کے حامل ملک میں ایک ہنگامہ خیز دن کے دوران 51 سالہ راجولینا نے صبح کے وقت ایک فرمان کے ذریعے ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن قانون سازوں نے اس کے باوجود ان کا مواخذہ کر دیا، جس سے ایک آئینی بحران پیدا ہو گیا تھا، اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ راجولینا، جو خود 2009 میں ایک فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے، انہوں نے فوجی قبضے کی مذمت کی ہے۔ منگل کے روز مڈغاسکر کے دارالحکومت انتاناناریوو میں کیپسیٹ یونٹ کے فوجی صدارتی محل کے دروازوں پر تعینات تھے۔ یہ وہی ایلیٹ فوجی یونٹ ہے، جس نے 2009 کی بغاوت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ رانڈریانیریانا اسی یونٹ کے کمانڈر ہیں، اور انہوں نے گزشتہ ہفتے راجولینا سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ پیر کی رات اپنے قوم سے خطاب میں راجولینا نے کہا تھا کہ انہیں اپنی جان کو لاحق خطرات کے باعث محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے، حزبِ اختلاف کے ایک رہنما، ایک فوجی ذریعے اور ایک غیر ملکی سفارت کار کے مطابق وہ اتوار کے روز ایک فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ ان کی سیاسی تنہائی منگل کو مزید بڑھ گئی تھی، جب ان کی اپنی جماعت کے ارکان (جن کی پارلیمان میں اکثریت ہے) نے بھی ان کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ راجولینا نے پچھلے چند دنوں میں کئی بار خبردار کیا تھا کہ ایک فوجی بغاوت کی کوشش جاری ہے۔ ملک میں 25 ستمبر کو پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے، جو تیزی سے کرپشن، بدانتظامی اور بنیادی سہولیات کی کمی کے خلاف ایک بڑے عوامی احتجاج میں تبدیل ہو گئے تھے۔ یہ غصہ نیپال اور مراکش سمیت کئی ممالک میں نوجوانوں کے زیرِ قیادت احتجاجی تحریکوں سے مشابہت رکھتا تھا۔ منگل کو دارالحکومت انتاناناریوو کے 13 مئی اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین ناچتے، نعرے لگاتے، گاتے اور بینرز لہراتے نظر آئے، جن میں راجولینا کو فرانسیسی ایجنٹ قرار دیا گیا، کیوں کہ ان کے پاس فرانسیسی شہریت بھی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist