بلرام پور:مولاناحافظ ذبیح اللہ سنابلی پرنسپل مدرسہ عربیہ زینت العلوم و زینت البنات نے بتایا کہ مدرسہ عربیہ زینت العلوم و زینت البنات سمرہن کلاں تلسی پور بلرام پور میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا سالانہ انجمن اور تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت مہمان خصوصی مولانا منصور احمد مدنی صدر مرکز السلام التعلیمی و الخیری تلسی پور، بلرام پور نے کی اور پہلی نششت کی نظامت کا فریضہ مولاناحافظ ذبیح اللہ سنابلی اور دوسری نششت کی مولانا اعجاز احمد ندوی نے بحسن خوبی انجام دیا اس سالانہ تعلیمی مظاہرہ میں طلبہ و طالبات نےسبق آموز نظمیں، اردو عربی ہندی انگریزی زبان میں مختلف حساس موضوعات پر تقریریں پیش کیں، اس کے علاوہ مختلف ڈرامے اور مکالمے پیش کئے گئے ، اس کے بعد صدر مجلس کے بدست فارغات کواسناد اور انعامات سے نوازا گیا،بعدازاں مہمان خصوصی نے ہم سامعین و سامعات کو وعظ و نصیحت کی اور پرانی یادوں کا تذکرہ کیا اس طرح سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا پروگرام کو کامیاب بنانے میں ذمہ داران مدرسہ ، اساتذہ کرام اور طلبہ کے علاوہ دیگر معاونین نے بے لوث خدمات انجام دئے بطورِ خاص رفیع اللہ خان صاحب نے راقم الحروف کی ہر موڑ پر مدد کی اور ساتھ دیا مہمانوں کی ایک بڑی جماعت تشریف لائی خواتین حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت فرما کر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اللہ تعالی تمام حاضرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین












