بہارشریف ( مرشد دسنوی) شہر کے سب سے پرانی دینی ادارہ رام چندر پور مچھلی منڈی واقع مدرسہ عزیزیہ کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔مولانا محمد شاکر قاسمی انچارج پرنسپل مدرسہ عزیزیہ بہارشریف نے بتایا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی جانب سے ایک اہم اعزازی پروگرام زیر صدارت محمد سلیم پرویز،چیرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ،بمقام بہار انڈسریز،ایسوسی ایشن پٹنہ منعقد کیا گیا۔شہر بہارشریف میں واقع مشہور ومعروف قدیم تاریخی مدرسہ عزیزیہ جس کو واقفہ بی بی صغریٰ مرحومہ نے اپنے شوہر مولوی عبد العزیز مرحوم کے نام سے 1910میں قائم کیا تھا،یہ مدرسہ صرف ضلع نالندہ ہی نہیں بلکہ نوادہ،جہان آباد،شیخوپورہ،گیا کے اطراف کا واحد فاضل معیار کا مدرسہ ہے،تعلیمی میدان میں بہتر خدمات کی وجہ سے اعزاز سے نوازے جانے کیلئے،بہار کے ١٣ ملحقہ مدارس کو منتخب کیا گیا جن میں سے ایک مدرسہ عزیزیہ بہارشریف کو بھی اعزاز سے نوازے جانے کیلئے منتخب کیا گیا۔اہل علم حضرات کیلئے مدرسہ عزیزیہ سے وابستہ حضرات کیلئے ابنائےقدیم مدرسہ ہذا کیلئے باشندگان ضلع نالندہ کیلئے باعث فخرو مسرت ہے یہ اعزاز۔محمد سلیم پرویز چیرمین مدرسہ بورڈ،؛محمد عبد السلام انصاری،سکریٹری مدرسہ بورڈ،محمد خالد انور ایم ایل سی،محمد ارشاد علی آزاد، چیرمین شیعہ وقف بورڈ کے مبارک ہاتھوں سے مولانا محمد شاکر قاسمی انچارج پرنسپل مدرسہ عزیزیہ بہارشریف ؛کو توصیفی،سند دیا گیا اور شال اور تمغہ دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔اس پر مسرت موقع پر ڈاکٹر سید مختار الحق؛سکریٹری مدرسہ عزیزیہ موجود تھے۔تعلیمی شعبے میں مدرسہ ہذا ترقی کے منازل طے کر رہا ہے جنوری ٢٠٢٦سے محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار اور مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے اشتراک سے اقلیتی طلباء وطالبات کیلئے صوبہ بہار کے منتخب 9 مدارس میں مدرسہ پروفیشنل پروگرام کا آغاز ہونے والا ہے جن میں مدرسہ عزیزیہ بہارشریف بھی ہے کورس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔کمپیوٹر کورس،مدت چھ ماہ،موبائل ٹکنالوجی،مدت چھ ماہ،عربی،انگریزی ٹرانسلیشن مدت ایک سال،الیکٹریکل ہاؤس وائیرنگ، مدت چھ ماہ یہ چاروں کورس خارجی اوقات میں مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء طالبات کو سکھائے جائینگے۔ جو یقیناً طلباء وطالبات کیلئے بہت ہی مفید اور کار آمد ثابت ہونگے اور اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ مدرسہ ہذا میں مقیم طلباء وطالبات کیلئے۔مدرسہ استحکام اسکیم کے تحت محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار کی جانب سے 29 کڑور 78 لاکھ کی لاگت سے دار الاقامہ جدید کلاس روم،فرنیچر سے مزین۔وسیع وعریض لائبریری ہال،جدید،درسی وغیر،درسی کتابوں سے مزین، نیز سائنس لیب لینگویج لیب کانفرنس ہال،اسٹاف کوارٹر کی تعمیری کام،تکمیل کے مراحل میں ہے اور بہت جلد دار الاقامہ کا نظام بھی بحال ہوگا اور شب وروز قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں مدرسہ ہذا میں پھر گونجینگی۔دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مدرسہ ہذا کی خاص طور پر حاسدوں کی حسد سے شریروں کی شر سے حفاظت فرمائے اور قوم وملت کیلئے بے انتہا نفع بخش بنائے اور ظاہری باطنی ترقیات سے مالا مال فرمائے۔آمین ثم آمین۔












