بہارشریف (ایم ایم عالم) شہر کے رام چندر پور مچھلی منڈی واقع مدرسہ عزیزیہ میں مدرسہ پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار اور مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے اشتراک سے مدرسہ استحکام اسکیم کے تحت مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی سمیت بہار کے نو منتخب ملحقہ مدارس میں اقلیتی طبقہ کے طلباء وطالبات کیلئے درج ذیل مدرسہ پروفیشنل ٹرینینگ پروگرام کورسیز منظم طریقے سے مرتب کئے گئے ہیں۔ایڈوانس سرٹیفیکیٹ کورس عربک انگلش ٹرانسلیشن، سرٹیفیکیٹ ان کمپیوٹر فنڈا منٹل،سرٹیفیکیٹ ان ٹیلیکام موبائل ٹکنالوجی،سرٹیفیکیٹ ان ہاؤس ہولڈ الیکٹریکل وائرینگ وغیرہ شامل ہیں۔غالحمد للہ یکم اپریل 2026 کو ان تمام کورسیز کا افتتاح مدرسہ عزیزیہ بہارشریف میں سید شاہ سیف الدین فردوسی،صدر صغریٰ وقف اسٹیٹ وسجادہ نشیں خانقاہ معظم بہارشریف، سید مختار الحق سکریٹری؛ مدرسہ عزیزیہ کے دست مبارک سے اور مولانا حشام الدین،محمد سلطان انصاری نائب صدر صغریٰ وقف اسٹیٹ،سید زید احمد عرف چھوٹن بہاری نائب اول صغریٰ وقف اسٹیٹ،جاوید قریشی رکن مدرسہ عزیزیہ بہارشریف،آفتاب عالم سکریٹری صغریٰ ہائی اسکول اور انٹر کالج مدرسہ ہذا کے تمام اساتذہ،وطلبا وطالبات کی موجودگی میں کیا گیا۔افتتاح کا آغاز حافظہ عافیہ متعلمہ مدرسہ عزیزیہ کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تلاوت کلام پاک کے بعد شمع فردوس نے نعتیہ کلام کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر محمد الطاف،محمد تنویر،وثانیہ تحسین،مولانا حشام الدین نے علم کی اہمیت اور مذکورہ کورسیز کی افادیت سے طلباء وطالبات کو روشناس کیا۔سید مختار الحق سکریٹری مدرسہ عزیزیہ بہارشریف نے تاثر پیش کیا اور مدرسہ کے طلباء کیلئے جاری کئے گئے کورسیز کو تاریخ ساز قرار دیا۔اس کے بعد الحاج سید شاہ سیف الدین فردوسی صدر صغریٰ وقف اسٹیٹ نے خوشی ومسرت کا اظہار فرماتے ہوئے طلباء وطالبات کو کما حقہ مذکورہ کورسیز سے مستفید ہونے کی نصیحت کی اور رقت آمیز دعائیں فرمائی۔عمران صغیر صدر مدرسہ عزیزیہ بہار شریف نے َاس موقع پر مبارکباد پیش کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ کرام اور مولانا محمد شاکر قاسمی انچارج پرنسپل نے موجود تمام معزز مہمانان کرام و اساتذہ اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار اور مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کا بھی شکریہ ادا کیا اور تقریب کے اختتام پذیر ہوگیا۔












