بجنور25مئی، سماج نیوز سروس:آج بتاریخ 22 مئی2024 کو ٹیچرز ایوسی ایشن مدارس عربیہ اتر پردیش کے جنرل سیکرٹری عزت ماب دیوان زماں صاحب کی آمد پر مدرسہ فاروق العلوم ساہنپور ضلع بجنور میں ایک عظیم الشان میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جسکی نظامت مولانا سلیم احمد صاحب پرنسپل مدرسہ فاروق العلوم ساہنپور نے، اور سرپرستی مولانا محمد شاہد قاسمی نے، اور صدارت مفتی محمد اویس اکرم صاحب صدر جمعیت علمائے ضلع بجنور نے فرمائی، خطبہ صدارت مفتی رئیس احمد صدر یونین نے پیش کیا، میرٹھ امروہا اور بجنور سے ائے سبھی پرنسپل مدرسین و ملازمین صاحبان کا مولانا محمد عابد صاحب ضلع سکریٹری نے والہانہ انداز میں استقبال کیا ،اور میٹنگ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا، مغربی یو پی کے سبھی شرکت کرنے والے پرنسپل اور مدرسین و ملازمین نے اپنے اپنے خیالات پیش کر میٹنگ کے منتظمین کی سرہانہ کی اور قاری خوش الحان جمشید نے مہمان خصوصی کے لیے منظوم سپاس نامہ پیش کیا، مہمانان خصوصی الحاج دیوان زماں خان نے ہائی کورٹ کے 22. 3. 2024 کے فیصلے میں چھوڑے گئے حقیقی نکات اور اور کلیدی خامیوں پر روشنی ڈالی جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا سپریم کورٹ اپنے 5. 4. 2024 کے فیصلے میں آئین کی دفعہ 4. 21. 29. 30 .کے تحت ہائی کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ اور یو پی سرکار سے 30 جون تک وضاحت طلب کی ہے جنرل سیکریٹری صاحب کی زبانی مدارس سے تعلق حالات حاضرہ اور کورٹ میں مدرسوں کی پوزیشن اور یونین کے کارکردگی سننے کے لیے، سید اطہر کاظمی ،اور امروہا چلہ سے مولانا مسلم پرنسپل ،مفتی عبدالقادر ،اور مفتی ابوالکلام ،ماسٹر صاحب بجنور سے، مفتی بلال احمد پرنسپل قاسمییہ اور جملہ اسٹاف ،حاجی سرفراز احمد پرنسپل جملہ اسٹاف، دہلا والے سے ڈاکٹر شمیم احمد مینیجر، اور مولانا سلیم الریاض پرنسپل اور جملہ اسٹاف، مولانا سلیم احمد پرنسپل، آج کی میٹنگ کے کنوینر اور ان کا جملہ اسٹاف، جناب ماسٹر شمشاد احمد پرنسپل، اور جملہ سٹاف شریک رہے ہیں، اسی طرح ضلع بجنور سے یونین کے جملہ ذمہ دار، صدر مفتی رئیس احمد، سکریٹری مولانا محمد عابد، نائب صدر مفتی محمد الیاس، خزانچی عبدالقادر، نہ یہ شریک رہے، بلکہ اس پروگرام کو اپنی دیکھ ریکھ میں بڑی خوبی کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچانے میں نمایاں کارکردگی انجام دی اور اختتامی دعا مفتی محمد اویس اکرم صدر جمعیت علماء ضلع بجنور نے فرمائی۔












