• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, دسمبر 28, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مہاراشٹرا :نام پوچھ کر دو مسلمانوں پر فائرنگ ، عظیم سید جاں بحق دیگر نوجوان زیرعلاج،

جئے پور ایکسپریس فائرنگ واقعہ کی یاد تازہ،متاثرہ فیملی پر پولیس کا دباؤ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 21, 2023
0 0
A A
مہاراشٹرا :نام پوچھ کر دو مسلمانوں پر فائرنگ ، عظیم سید جاں بحق دیگر نوجوان زیرعلاج،
Share on FacebookShare on Twitter

تھانے: 21اکتوبر /سماج نیوز سروس ۔مہاراشٹرا کے تھانے میں انتہائی دردناک و نفرت انگیز واقعہ پیش آیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے دو مسلم نوجوانوں سے نام پوچھ کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک مسلم نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ یہ نفرت انگیز واقعہ 8 روز قبل پیش آیا۔ تاہم مہلوک کے رشتہ داروں نے پولیس پر معاملہ کو دبانے و رفع دفع کرنے کا الزام عائد کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانے کے پڑگھا میں بائیک پر جارہے دو مسلم نوجوانوں پر ایک پولیس اہلکار نے گولیوں کی بوچھار کردی جس میں ایک مسلم نوجوان کی موت ہوگئی۔ یہ انتہائی خوفناک و نفرت انگیز واقعہ 13 اکتوبر کو پیش آیا جس کے بعد 30 سالہ عظیم سید کو نازک حالت میں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ میں عظیم کے چچا زاد بھائی 27 سالہ فیروز شیخ بھی زخمی ہوگئے جو فی الحال زیرعلاج ہیں۔ عظیم سید کے پسماندگان میں والدین، دو بھائی، اہلیہ کے علاوہ ایک تین سالہ دختر اور ایک سالہ فرزند شامل ہے۔اس واقعہ سے جئے پور ایکسپریس واردات کی یاد تازہ ہوگئی، جس میں ایک ریلوے کانسٹبل چیتن سنگھ نے نام پوچھ کر تین مسلمانوں کو گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ تھانے میں پیش آئے اس تازہ واقعہ میں بھی پولیس افسر پر نام پوچھ کر مسلم نوجوانوں پر اندھادھند فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔متاثرین نے بتایا کہ ایک نقاب پوش شخص نے ان سے راستہ دریافت کیا جب وہ مالیگاؤں جارہے تھے۔سنسان علاقہ میں اس شخص نے دونوں مسلم نوجوانوں سے نام پوچھے اور جیسے ہی دونوں نے اپنا نام بتایا اس نے فائرنگ کردی۔ ایف آئی آر کے مطابق اس واقعہ میں 6 راونڈ فائر کی گئی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔پولیس نے دو مسلم نوجوانوں پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت سورج دیورام ڈھوکرے کی حیثیت سے کی گئی وہ ممبئی پولیس کے کوئک رسپانس ٹیم میں ایک آرمر ہے۔ پولیس کے مطابق سورج نے مسلم نوجوانوں پر حملہ لوٹنے کی غرض سے کیا۔ تاہم عظیم کے رشتہ داروں نے اس واقعہ کو مسلمانوں سے نفرت پر مبنی بتایا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    دسمبر 27, 2025
    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    دسمبر 27, 2025
    ہم کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں:امریکہ

    ہم کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں:امریکہ

    دسمبر 27, 2025
    ہمارے حملوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک

    ہمارے حملوں میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 27, 2025
    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    معروف فلسطینی اداکار اور فلم ساز محمد بکری کا انتقال

    دسمبر 27, 2025
    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

    دسمبر 27, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist