بیدر، 31جنوری ،سماج نیوز سروس:منااکھےلی مین روڈ مزیدکشادہ کرنے کےلئے 10-10 فٹ دوکانوں اور مکانات کوتوڑے جانے کے لئے گرام پنچاےت منااکھےلی کی جانب سے سڑک کو نشان زد کرنے پر منااکھےلی کی عوام میں دہشت پھےل گئی ہے۔ آج دوپہر منااکھےلی کے معززین، بزرگ اور نوجوان گرام پنچاےت دفتر پہنچ کر پی ڈی او سے ملاقات کی۔ اور ایک یادداشت پےش کی جس میں پی ڈی او کے علاوہ چیرمین، اورتمام اراکین گرام پنچاےت منااکھیلی سے مخاطبت کرتے ہوئے کہاہے کہ منااکھیلی کی بالماں مندر سے نور فنکشن ہال تک راستے کی کشادگی کے لئے جوفیصلہ ہواہے اس میں کمی کے لئے جگہ کے مالکان اور سڑک پر کاروبار کرنے والے ہم لوگ آپ سے گزارش کرتے ہیں اور یہ یاد دلاناچاہتے ہیں کہ 21ستمبر 2021ءکو رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپاقاسم پو رنے راستے کی کشادگی کےلئے بھومی پوجا کی تھی۔ ان سے ہم مالکان اور سڑکوں کے بیوپاری نے ےہ کہاتھاکہ 40×40فٹ راستہ کشادہ کیاجائے۔
رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور نے ہماری تجویز کو نہ مانتے ہوئے 50×50فٹ راستے کی کشادگی کی بات کی تھی۔ جس پر ہم سب کو راضی ہوناپڑاتھا۔ پھر ہم نے اپنے دوکانوں کو توڑ کر 50×50پردوکان اور مکان تعمیر کرلئے تھے۔ لیکن اب مزید 10فٹ کشادہ کرنے کی بات دراصل بنڈپاقاسم پور رکن اسمبلی سے کئے گئے وعدے کے خلاف والی بات ہوگی ۔ ہم جگہ کے مالکان اور درج ذیل کاروبار ی افراد آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ہم 50×50فٹ راستے کی کشادگی پر راضی ہیں۔اس لئے ہم پر مزید 10فٹ کشادہ کرنے کادباو¿ نہ ڈالاجائے۔
یادداشت پر جن لوگوں نے دستخط کئے ہےں ان میں علیم الدین ، قدیرپٹیل ، میر مقصود علی ، محمد الیاس، سید شاہ محی الدین قادری ، عبدالکریم ، سید مبارک، علیم پٹےل ،مسٹر سریش ، محمد سلطان احمد ، سید قادر علی ، روشن خان ،محمد غوث پٹیل ، محمد رسول ، محمد صابر علی ، محمد علیم الدین، سید ارشاد، سید معظم علی، محمدالیاس الدین ، محمد نعیم الدین ، محمد عیسی شریف ، سید نظام الدین ، سید ریاض الدین ، محمد ظہیرالدین ، محمد جاوید ، محمد زبیر ، محمد اعظم بیگ ، محمد فاضل خان ، محمد سلیم، شیخ مستان ، راجکمار سنگاریڈی ، وغیرہ شامل ہیں۔ اب دیکھنا ےہ ہے کہ گرام پنچاےت منااکھےلی کی پی ڈی او، چیرمین ، نائب چیرمین اور اراکین کیافیصلہ کرتے ہیں۔ ویسے نمائندگی موثر طریقے سے کی گئی ہے۔ بزرگ ، ادھیڑ عمر کے افراداور نوجوان سبھی اس نمائندگی میں شامل رہے ہیں۔بنڈپاقاسم پور انتخابات کے سامنے اس معاملے کو کس طرح حل کرتے ہیں ، یہ بھی ایک طرح کی ان کےلئے آزمائش ہے ۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔












