• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

مجلس العلماء حلقہ دہلی کے زیر اہتمام علمائے کرام وائمہ مساجد کا اجتماع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 20, 2024
0 0
A A
مجلس العلماء حلقہ دہلی کے زیر اہتمام علمائے کرام وائمہ مساجد کا اجتماع
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج:مجلس العلماءحلقہ دہلی کی جانب سے کمیونٹی ایجوکیشن سینٹر کنچن کنج، مدن پور کھادر، نئی دہلی میں ”اسلامی معاشرہ کی تعمیر میں علمائے کرام کا کردار“ کے عنوان پرایک اجتماع مفتی سہیل احمد قاسمی صدر مجلس العلماءحلقہ دہلی کی صدارت میں مقامی یونٹ کنچن کنج جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے زیرانتظام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغازمولانا محمدخورشید قاسمی کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔اس موقع پر مفتی محمد احمداللہ قاسمی معاون صدر مجلس العلماءحلقہ دہلی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے متحدہ فکر کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضہ کو منظم طور پر انجا م دیاجانا چاہیے، اسی طرح مدارس اور مکاتب کا منظم نظم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیز علاقے کے عام برادران وطن سے بھی ہمارا رابطہ ہونا چاہیے۔ انھوں نے مختصراً مجلس العلماءحلقہ دہلی کا تعارف بھی پیش کیا۔اس کے بعد ” اسلامی معاشرے کی تعمیر میں علمائے کرام کا کردار“ کے عنوان پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا،جس میں متعدد علمائے کرام و ائمہ مساجد نے اظہار خیال کیا۔ مولانا محمد شہاب الدین امام وخطیب بلال مسجد کنچن کنج نے سورہ عصر کی روشنی میں معاشرے کی تعمیر میں علماء کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ مولانا محمد راشد قاسمی صاحب مہتمم جامع الابرارالاسلامیہ نے علماءکی ایمانی کیفیت، کردار اور اخلاق کو معاشرے کی تعمیر کا اہم عنصر قرار دیا، انھوں نے یہ بھی فرمایا کہ علماء کو سخت ترین حالات سے مقابلہ کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ مولانا مطہر حیات ندوی نے فرمایا کہ ہمارا ظاہری وضع قطع سے زیادہ اس کا باطن اسلامی ہونا چاہیے اور ہمارا عمل ہمارے کردار کی گواہی دے، ساتھ ہی اپنی فیملی اورخاندان کی اصلاح کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ مولانا محمدطارق ندوی صاحب نے اس طرف متوجہ فرمایا کہ ہمارے یہاں دینی اور دنیوی کے نام پر جو علوم کی تقسیم کی گئی ہے وہ بہت خطرناک اور نقصاندہ ہے، دین میں اس طرح کی تقسیم نہیں ملتی۔ ڈاکٹر انیس احمد فلاحی صاحب نے فرمایا کہ علماء قرآن و سنت کی بنیاد پر دین کا صحیح تعارف کراتے ہوئے امت کواس کی منصبی ذمہ داریوں کے لیے تیار کریں،علماء اسلامی اخوت کا نمونہ پیش کریں اور اس کو فروغ دینے کے لیے مستحکم جدوجہد کریں۔ ملت پرجو یاس و قنوطیت کی کیفیت طاری ہے اس کو دور کرتے ہوئے انھیں متحد کیا جائے۔ جہاد بالقلم اور جہاد باللسان کی ذمہ داری بھی ہمیں ادا کرتے رہنا چاہیے۔مفتی سہیل احمد قاسمی صدر مجلس العلماءحلقہ دہلی نے اپنے صدارتی خطاب میں مختلف پہلووں کا احاطہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علماءانبیاء کے وارث ہیں، وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ملت کی اصلاح میں قائدانہ رول ادا کریں۔ ہمارے خطابات میں وحدت امت پر گفتگو ہو اور ہم اس کا عملی نمونہ بھی پیش کریں۔ ہم اپنے مسلک پر رہتے ہوئے دوسرے مسالک کا احترام ملحوظ رکھ کر اقامت دین اور اسلام کے غلبہ کے لیے میدان میں آئیں، جس دور میں بھی قربانی کی ضرورت پڑی ہے علماء نے اپنی جان و تن کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انھوں نے بہنوں کی وراثت دینے پر زور دیا اور معاشرے میں رائج بدعات اور مسرفانہ رسومات سے پرہیز کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مولانا محمد سالم پتھرالی سکریٹری مجلس العلماء، کنچن کنج کے کلمات تشکر اور قاری عبدالمنان، معاون صدر مجلس العلماءحلقہ دہلی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر انیس احمد فلاحی نے انجام دیے۔ 30 علمائے کرام و ائمہ مساجد نے شرکت کی۔ شرکاء کو ”جماعت اسلامی ہند کیا چاہتی ہے؟ “ کتابچہ، ”اسلام کا مثالی خاندان “ (دل نشیںاصلاحی مضامین کا مجموعہ) تحفتاً پیش کيے گئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    فروری 5, 2026
    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی  صوبے

    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی صوبے

    فروری 5, 2026
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist