نئی دہلی،: ، ہندوستان کی تاریخ میں پیش ائے ہولناک ٹرین حادثات میں سے ایک اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں تین ٹرینوں کے درمیان تصادم کے بعد پیش آیاواقعہ ہے جس میں کم ازکم 288لوگوں کی موت اور900زخمی ہوئے ہیں پچھلے دس سالوں میں ہندوستان میں پیش ائے بڑے ٹرین حادثات کچھ اس طرح ہیں۔
سال2012: 22مئی کے روز حامی ایکسپرس ٹکرائی ایک کارگو ٹرین اور ہبلی بنگلورو حامی ایکسپرس آندھرا پردیش کے قریب میں ایک دوسرے سے ٹکر ا گئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق اس حادثہ میں 25اموات اور43لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ کے نتیجے میں ٹرین کے چار ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ایک میں آگ لگ گئی تھی۔سال2014میں 26مئی کواترپردیش کے سنت کبیر نگر علاقے میں مذکورہ گورکھ دھام ایکسپریس جوگورکھپور کی طرف جارہی تھی۔خلیل آباد اسٹیشن سے قریب پٹریوں پر کھڑی ایک مال گاڑی سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں 25اموات اور50لوگ زخمی ہوئے تھے۔سال2016:نومبر20مذکورہ اندور پٹنہ ایکسپریس19321 کانپور کے قریب پوکھریان میں پٹریوں سے اتر گئی تھی جس کے نتیجے میں کم ازکم150مسافروں کی ہلاکت اور150سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سال2017:اگست23 اترپردیش کے اوریا کے قریب دہلی نژاد کیفیت ایکسپریس کے نو ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے جس میں کم ازکم 70لوگ زخمی ہوئے تھے۔اگست18کو پوری ہری دوار اتکل ایکسپرس منظفر نگر میں پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 23ہلاکتیں اورزخمیوں کی تعداد 63تک پہنچ گئی تھی۔سال2022:جنوری 13کے روزبیکانیر گوہاٹی ایکسپریس کے 12ڈبے مغربی بنگال ریجن کے علی پوردوار میں پٹریوں سے اتر گئے تھے جس کے سبب 9لوگوں کی موت اور36لوگ زخمی ہوئے تھے۔اور اب سال2023۔ 2 جون کو اڑیسہ کے بالاسور کا یہ ٹرین حادثہ کم ازکم 260لوگوں کی ہلاکت اور900لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ ‘ بنگلورو ہاؤڑہ سوپر فاسٹ ایکسپریس شالیمار چینئی سنٹرل کورومنڈل ایکسپرس اور ایک مال گاڑی کے درمیان میں تصادم کا یہ واقعہ پیش آیا۔












