• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مسجدوں کو خیرکا مرکز بنائیے:ڈاکٹر سید ابوذر کمال الدین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 11, 2022
0 0
A A
مسجدوں کو خیرکا مرکز بنائیے:ڈاکٹر سید ابوذر کمال الدین
Share on FacebookShare on Twitter

مسجداللہ کا گھر ہے اور روئے زمین پر سب سے پاکیزہ جگہ ہے کیونکہ وہاں شرک کی ہر آلودگی سے پاک خالص خدائے واحد کی عبادت کی جاتی ہے۔ اس لیے مسجد کو ظاہر اور باطن میں پاک رکھنا بہت ضروری ہے۔ مسجد میں نماز پڑھنے کی جگہ ہی صاف اور پاک نہیں ہونی چاہیے بلکہ پورے مسجد اور اس کے اندر اور باہر کے نیز آس پاس کے ماحول کو بھی صاف اور پاکیزہ ہونا چاہیے۔ مسجد کا وضو خانہ، استنجا خانہ، طہارت خانہ اور غسل خانہ وغیرہ بالکل صاف ستھرا اور ہر طرح کی گندگی سے پاک ہونا چاہیے۔ ہر مسجد میں امام، مؤذن اور دیگر لوگوں کے ساتھ ایک صفائی کرمچاری کی مستقل تعیناتی ہونی چاہیے اور اس کا خرچ مسجد کے جملہ خرچ میں شامل کرکے اس کے لیے فنڈ فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ ان چیزوں کو پوری طرح صاف ستھرا رکھے۔ صفائی نصف ایمان ہے، اس کی شروعات مسجد سے کی جانی چاہیے اور لوگوں کو مسجد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کی جانی چاہیے۔ مسجد کے آس پاس گندگی نہ رہنے دیں اور مسجد تک آنے کا جو راستہ ہے وہ بھی صاف ستھرا ہونا چاہیے۔ مسجد مسلمان سماج کی روحانی اور اجتماعی خوبیوں کا مظہر ہے۔ لہٰذا اس جانب بھرپور توجہ دینی چاہیے۔
مسجد ہمارا سب سے اہم سماجی ادارہ ہے۔ لہٰذا اس کو سماج کی ضروریات کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا دائرہ بڑھانا چاہیے۔ مسجد میں عموماً تابوت وغیرہ کا انتظام ہوتا ہے۔ اس وقت لوگوں کے بچے عزیز اقارب تلاش معاش میں گھر سے دور رہتے ہیں۔ سفر کی سہولت ہونے کے باوجود ان کو آنے میں تاخیر ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ایئر کنڈیشن تابوت کا نظم وقت کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ہر مسجد میں اس کے حصول کی کوشش ہونی چاہیے۔ اسی طرح جو شہر کی بڑی اور جامع مسجدیں ہیں ان کے پاس ایمبولینس کا نظم بھی ہو تو بہتر ہے جو مناسب کرائے پر ضرورت مندوں کو فراہم کرائی جاسکتی ہے۔ مسجد کے ذریعے مفت یا رعایتی شفاخانہ جہاں فوری علاج اور فرسٹ ایڈ کی سہولت ہو اس پر بھی غور کیا جانا چاہیے اور جہاں جہاں ایسا ممکن ہے اس کی کوشش کی جانی چاہیے۔
بھوکوں کو کھانا کھلانا اس پر قرآن نے بہت زور دیا ہے اور اس کو آخرت پر ایمان سے جوڑ کر اس کی ترغیب دی ہے۔ پہلے کے مقابلے اگرچہ حالات سدھرے ہیں مگر ابھی بھی غریبی اور بھوک مری کا مسئلہ موجود ہے۔ بہت سے لوگ جو شہروں میں تلاش معاش کے لیے آتے ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے اور فاقہ کشی کی نوبت آجاتی ہے۔ بہت سے لوگ مستقل بیمار اور مریض ہیں جو کوئی کام نہیں کرسکتے۔ بہت سے بوڑھے بے سہارا لوگ ہیں جن کی دیکھ بھال کرنے والا نہیں ہے۔ دہاڑی پر کام کرنے والے مزدوں ہیں جن کو کام نہیں ملنے کے سبب کھانے کے لالے پڑجاتے ہیں۔ غرض مسلموں اور غیر مسلموں کی بڑی آبادی ہے جن کے سامنے یہ مسئلہ بہت اہم ہے۔ اگر ہم کسی شہر میں پانچ مسجدوں میں ڈبے بند سوسو کی تعداد میں کسی ایک وقت چھ پوری اور تھوڑی سبزی تقسیم کریں تو بہت سے لوگوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ ہماری آبادیوں میں ایسے بہت سے مخیر افراد ہیں جو کسی خاص موقعوں پر بھوکوں کو کھانا کھلانا چاہتے ہیں۔ اگر مسجد انتظامیہ ایسا کوئی نظم کرلے تو آپ دیکھیں گے کہ مسجد کی سماجی افادیت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔
ہم نے اپنی خواتین کو مسجد کے پورے نظام سے الگ تھلگ رکھا ہے۔ میں اس معاملہ میں کسی فقہی بحث میں نہیں جانا چاہتا۔ حضورؐ کے زمانے میں خواتین مسجد میں نماز باجماعت میں شریک ہوتی تھیں، جمعہ اور عیدین کی نماز بھی ادا کرتی تھیں۔ بعد کے زمانے میں فقہا نے بعض مصلحتوں کے تحت انہیں مسجد آنے سے روک دیا۔ اس سلسلے میں جو دلیلیں دی جاتی ہیں وہ کمزور ہیں۔ آج کل عورتیں تعلیم، روزگار، بازار سے سودا سلف خریدنے، سیروتفریح اور تمام کاموں کے لیے گھر سے باہر نکلتی ہیں اور ایسا کرنا ضروری بھی ہے۔ اس صورت میں صرف مسجد میں آنے سے روکنا غیر معقول اور نقصان دہ بات ہے۔ مسجد کے مخصوص آداب کے ساتھ عورتوں کو جمعہ اور جماعت میں شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے۔ جمعہ کے خطبہ میں جنسی حساسیت کا لحاظ کرنا چاہیے اور عورتوں کے شرف کا لحاظ کرتے ہوئے انہیں اچھی نصیحت کرنی چاہیے۔ عورتوں کی الگ مسجد جہاں عورت عورتوں کی امام ہوں اس پر بھی توجہ دی جاسکتی ہے۔ جو کام اللہ کے رسول کے زمانے میں رائج تھا ان حدود کا لحاظ رکھتے ہوئے عورتوں کو مسجد میں آنے کی اجازت دینا ایک مردہ سنت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ اس سے قبل کے بہت دیر ہوجائے ہمیں ان اصلاحات کی طرف فوری توجہ دینی چاہیے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist