پیرس (یو این آئی) ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی تلسمتی مروگیسن نے پیرس پیرا اولمپک 2024 گیمز میں ہم وطن منیشا رامادوس کو 2-0 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز ایس یو5 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہیں نتیا سری کو چین کے لن شوانگ باؤ سے ہارنے کے بعد کانسے کے تمغے کے لیے انڈونیشیائی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گی۔
اتوار کی رات کھیلے گئے میچ میں تلسمتی مروگیسن نے منیشا رامادوس کو 23-21، 21-17 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ فائنل میں تلسمتی کا مقابلہ چین کی کیو ژیا یانگ سے ہوگا۔ منیشا کا مقابلہ ڈنمارک کی کیتھرین روزینگرین سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں نتھیا شری کو سیمی فائنل میں چین کے لن شوانگ باؤ کے خلاف 13-21، 19-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتیا آج رات 8.20 بجے انڈونیشیا کی لینا مارلینا کے ساتھ کانسے کے تمغے کا مقابلہ کھیلے گی۔ مکسڈ ڈبلز ایس ایس 6 کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں نتیا سری اور شیوراجن سولاملائی کی ہندوستانی جوڑی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ نتیا سری اور شیوراجن سولاملائی کو انڈونیشیا کے سبحان اور مارلینا نے 2-0 سے شکست دی۔ ہندوستانی جوڑی نے میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی لیکن بالآخر 17-21 اور 12-21 سے ہار گئی۔












