نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج: قومی اقلیتی کمیشن کی مسلم ایڈوائزری پینل کے ممبر محمد ریاض اور جامعہ اسلامیہ دہلی تنظیم کے جوائنٹ سکریٹری محمد مجاہد خان نے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین اقبال سنگھ لالپور اسے ملاقات کر کے انہیں رمضان اور پولیس اہلکار منوج کمار تومر کی برخاستگی کے متعلق درخواست دی ۔ محمد ریاض نے کہا رمضان کے موقع پر دہلی کے مسلم اکثریتی حلقوں میں پولیس کے پختہ انتظام کیا جائے تاکہ سماج دشمن عناصر دہلی کے امن و امان کو نقصان نہ پہنچا سکیں اس کے علاوہ محمد ریاض نے کہا اندرلوک جامع مسجد حادثے کے ملزم پولیس اہلکار منوج کمار تومر کو بھلے ہی پولیس محکمے نے عارضی طورو پرمعطل کر دیا ہے مگر یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ایسی مذہبی نفرت والے پولیس اہلکار کو محکمۂ پولیس مستقل طور پر نوکری سے برخواست کرے وہ کیسی بے دردی سے نمازیوں کو ٹھوکر مار رہا تھاایسے لوگ عوامی خدمات کے لئے پولیس محکمہ کے لائق نہیں ہیں۔ اس تعلق سے کمیشن وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر کو مکتوب لکھے۔ محمد مجاہد خان نے کہا جامعہ اسلامیہ دہلی تنظیم کے حوالے سے سیکولر عوام کا مطالبہ ہے پولیس اہلکار منوج کمار تومر کو مستقل طور پر نوکری سے برخواست کر کے اس پر مقدمہ درج کیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی افراد اس طرح کی شرم ناک حرکت نہ کر سکے۔ چیئر مین اقبال سنگھ لال پورا نے مسلم عوام کو ماہِ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا رمضان خدا کی عبادت کا مقدس مہینہ ہے ۔ اس مقدس مہینے کی برکت سے ملک میں امن و امان قائم رہے۔انہوں نے مزید کہا عبادت کرتے وقت بندہ خدا کے نزدیک ہوتا ہے ایسے میں اس پر ظلم و زیادتی کسی قیمت پر ناقابلِ برداشت ہے اس طرح کی حرکت کرنے والوں پر سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے ایسے لوگوں کو عوامی خدمات سے متعلق ملازمت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کمیشن کی جانب سے دہلی پولیس کمشنر کو مکتوب دیا جائے گا۔ اقلیتی کمیشن کا مقصد ہے اقلیتوں کی فلاح بہبودگی کے لئے آواز بلند کرناکمیشن کا چیئر مین اقلیتوں کا وکیل ہوتا ہے جو ان کے حقوقوں کی وکالت کرتا ہے۔