لکھنؤ (یواین آئی) انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر (آئی آئی ڈی سی) منوج کمار سنگھ نے اتوار کو درگا شنکر مشرا کی جگہ پر اترپردیش کے نئے چیف سکریٹری(سی ایس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ سال1988 بیچ کے آئی اے ایس افسر سنگھ نے شام کو سابق سی ایس درگا شنکر مشر سے چارج لیا۔ ابتدا میں یہ قیاس لگائے جارہے تھے کہ مشرا کو چوتھی بار توسیع ملے گی اور سنگھ آئی آئی ڈی سی کا چارج سنبھالتے رہیں گے ۔منوج کمار سنگھ’ٹیم یوگی’ کے ان اہم اراکین میں سے ایک ہیں جنہوں نے سخت اپوائنمنٹ پروسس کے بعد اب یوپی کے سی ایس کا عہدہ سنبھالا ہے ۔












