رام پور : تھانہ سیفنی پولیس نے 180پوّے شراب کے ساتھ گرفتارکیاہے۔ پولیس نے سندرعرف کھیچوولد بھگوت سنگھ ساکن قائستان تحصیل بلاس پورکو گرفتارکرکے جیل بھیج دیاہے۔ تھانہ ٹانڈہ پولیس نے ایک عدد ناجائزطمنچے کے ساتھ عامرخاںولد شوکین ساکن گرام کرکھیڑا تھانہ ٹانڈہ کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے ایک عددناجائز طمنچے کے ساتھ رمیش عرف کلّو سینی ولد بھوکن سینی کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیاہے۔سبھی جرائم پیشہ کو جیل رسیدکردیاگیاہے۔












