• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اکتوبر 16, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

قومی یکجہتی کے علمبردار تھے مولانا ابوالکلام: ڈاکٹر خالد انور

مولانا ابوالکلام آزادہمارے قومی ہیرو ہیں : اشوک چودھری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 17, 2024
0 0
A A
قومی یکجہتی کے علمبردار تھے مولانا ابوالکلام: ڈاکٹر خالد انور
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پرپٹنہ میں عالمی سطح کا تحقیقی اور علمی مرکز قائم کیا جائے گا
حج بھون میں بہار کے مختلف اداروں اور ملّی تنظیموں کے سربراہان کی خصوصی نشست
مولانا ابواکلام آزاد کی شخصیت ایک مینارۂ نورہے: مولانا ا بو طالب رحمانی

پٹنہ(سماج نیوز سروس) صوبۂ بہار کے مختلف اضلاع سے چنندہ اصحابِ علم ، دانش وران اور علماے کرام اور سماجی ، سیاسی اور ملّی تنظیموں کے قائدین کی ایک خصوصی نشست حج بھَون، بہار کے آڈی ٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں تمام شرکا نے اس موضوع پر اتّفاقِ رائے کا اظہار کیا کہ پٹنہ میں مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر ایک عالمی سطح کا تحقیقی، علمی ، تہذیبی اور ثقافتی مرکز قائم کیا جانا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔مقررین کا یہ بھی خیال تھا کہ عہدِ حاضر میں مُلک بھر میں مختلف جہات سے جو مسائل اُبھر رہے ہیں اور قوم میں انتشار کی کیفیت بڑھتی جا رہی ہے، اس سے مقابلہ کرنے اور ان اندھیروں میں روشنی کی تلاش کے لیے ہمارے پاس ابوالکلام آزاد سے زیادہ معتبر، موزوں اور ہر دَور میں قابلِ تقلید کوئی دوسری شخصیت نظر نہیں آتی۔
مولانا ابو طالب رحمانی صاحب کی صدارت میں یہ محفل ِمشاورت شروع ہوئی۔ مفتی برکت اللہ صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس کے شعبۂ اردو کے استاد پروفیسر صفدر امام قادری نے نشست کی غرض و غایت اور ابوالکلام آزاد کے نام سے کسی بڑے ادارے کے پٹنہ میں قیام کے حوالے سے گفتگو شروع کی۔ انہوں نے ابوالکلام آزاد کی عبقری شخصیت اورمختلف میدانوں میں یکساں مہارت کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کا ذکر کیا اور اس بات کو واضح کرنے کی کوشش کی کہ مولانا آزاد نے جنگِ آزاد ی کے دوران اور پھر آزادی کے بعد وزیرِ تعلیم کی حیثیت سے کون سے بڑے کار ہائے نمایاں انجام دئے۔ کلیدی خطاب پیش کرتے ہوئے حضرت مولانا ابوطالب رحمانی نے ابواکلام آزاد کی شخصیت کو ایک مینارۂ نور قرار دیا اور اس بات کو یاد دلانے کی کوشش کی کہ جب مایوسی اور اندھیرا بڑھ جائے تو اپنی عظیم شخصیات اور ان کے کارناموں کو کس طرح یاد کیا جانا چاہیے۔انھوں نے بہت واضح الفاظ میں اس بات کا اظہار کیا کہ تاریخ پر ماتم کرنے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کے لیے یہ مجمع جمع نہیں ہوا ہے بلکہ ہماری نظر مستقبل پر ہے اور آنے والے وقت میں قوم اور سماج کے لیے ہم جو خدمات انجام دے سکتے ہیں، اس کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ریاستی وزیر ڈاکٹر اشوک چودھری نے مسلم قوم کی پسماندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بات کی وکالت کی کہ ان کی ہمہ جہت ترقی کے بغیر ہمارا صوبہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انھوں نے متعدّد سماجی اور سیاسی رکاوٹوں کا تذکرہ کیا اور اس بات کی وضاحت کی کہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ بادِ سموم کے جھونکوں سے صوبۂ بہار کو بہ ہر طور بچایا جائے۔انھوں نے کہا کہ اقلیت آبادی اور دلت آبادی کو آج تک وہ انصاف نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ دوسری آبادیوں کے برابر کھڑے ہو سکیں۔انھوں نے کہا کہ علمِ سیاسیات کے طالبِ علم کے طور پر وہ ابوالکلام آزاد کو ایک قومی ہیرو سمجھتے ہیں اور ان کے سلسلے سے مہتم باالشان ادارہ قائم کرنے میں جتنی معاونت ان کی سطح سے ہو سکتی ہے، اس سے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ڈاکٹر اشوک چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے ہمیشہ مسلمانوں کے مفاد کا خیال رکھا ہے ۔مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت اور ان کی ترقی کیلئے حکومت بہار نے ہمیشہ کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اس بات کی قطعی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم کس کے ساتھ سرکار چلا رہے ہیں ،یا ہم کس کے ساتھ اتحاد میں ہیں ۔ جے ڈی یو چاہے جس پارٹی کے ساتھ اتحاد میں ہو مسلمانوں کے ترقیاتی کاموں میں کوئی رخنہ حائل نہیں ہو سکتا ۔ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے اپنی تقریر میں مولانا ابوالکلام آزاد کو قومی یک جہتی کی شناخت قرار دیا۔انھوں نے مولانا آزاد کی 1932ء کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے کس طرح جنگِ آزادی کے دنوں میں قومی یک جہتی سے دست برداری کی صورت میں آزادی کا پروانہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ صوبۂ بہار کے وزیرِ اعلیٰ بھی ابوالکلام آزاد کی شخصیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی بھی خواہش ہے کہ ابوالکلام آزاد کے حوالے سے صوبۂ بہار میں کوئی بڑا کام کیا جائے۔انھوںنے سامعین کو یاد دلا یا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ ولادت کو یومِ تعلیم کے طور پر منانے کے لیے صوبۂ بہار نے ہی پہل کی تھی۔بعد میں اِسے مرکزی حکومت نے پورے مُلک کے لیے نافذ کیا۔
اس موقع پر بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیرمین جناب امتیاز احمد کریمی نے ایسے بڑے ادارے کے قیام کو نیک فال قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اپنی قوم کے بے روزگار نوجوانوں کو اعلیٰ ملازمتوں میں پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر کوچنگ سنٹر قائم کیے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ مولانا ابوالکلام آزاد سنٹر اس ذمہ دار ی کو بھی کامیابی کے ساتھ اٹھائے گا۔سابق راجیہ سبھا رُکن اور الکریم یونی ورسٹی کے چیرمین جناب احمد اشفاق کریم ،جمعیۃ علما بہار کے صدر مولانا محمد ناظم ،آل انڈیا ملّی کونسل کے نائب صدر مولانا انیس الرحمان قاسمی ، روزنامہ قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر جناب ایس۔ایم۔ اشرف فرید ،مولانا سہیل احمد قاسمی ، سابق صدر مفتی، امارتِ شرعیہ ، بہار ،جھارکھنڈ اور اڑیسہ،مولانا مطیع الرحمان سلفی، چیر مین ، بخاری یونی ورسٹی، کشن گنج ،جناب نور الصالحین، صدر ، صالحین فائونڈیشن ،شہنواز بدر قاسمی،تنظیمِ مدارس کے سر براہ جناب عبدالقدوس ،ماہر تعلیم جناب نجم الحسن نجمی سمیت موجود تمام لوگوں نے مولانا آزاد کے نام پر معیاری اداروں کے قیام اور اپنی قوم کے بیچ سے بہترین لیاقت کے افراد کو پیدا کرنے کو آج کی ضرورت قرار دیا۔
اس نشست کی نظامت مولانا ظفر عبدالرئوف رحمانی، چیرمین ، زہرا فائونڈیشن نے کی۔اس نشست میں جناب راغب حسن ایڈووکیٹ(ٹرسٹی، امارتِ شرعیہ)، جناب رضوان احمد(پرنسپل، مدرسۂ ہاشمیہ)، جناب ایس ایم قادری(چارٹرڈ اکائونٹنٹ)، ڈاکٹر انوار الہدیٰ(ہمارا نعرہ)، جناب خورشید حسن(چیرمین، اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس)، انجینئر یوسف صاحب(پٹنہ)، مولانا اسد قاسمی(امام، پٹنہ جنکشن مسجد) ، الحرا اسکول ، نیو عظیم آباد کالونی کے ڈائریکٹر ظفیر عالم اور مولانا انیس الرحمان اسلامی(مدھوبنی) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ متفقہ طور پر اس ادارے کا چیر مین معروف عالمِ دین اور ملّی شخصیت حضرت مولانا ابوطالب رحمانی کو منتخب کیا گیا اور انھیں مجاز کیا گیا کہ وہ اس ادارے کے سلسلے سے ضروری کمیٹیوں کی تشکیل کریں اور آنے والے وقت کی سرگرمیوں کے سلسلے سے ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist