حیدر آباد،پریس ریلیز،ہمارا سماج: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام آج خواتین کے لیے ایک روزہ ”SHE-EVOLVE“ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد Rozi (روزی (رائز آف زیلس انڈیویجولز) کے عنوان کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کی ملازمت کے امکانات اور پیشہ ورانہ مواقع میں اضافہ کرنا تھا۔ جاب میلہ وکست بھارت ابھیان (2047-1947) کے تحت منعقد کیا گیا۔ اس کی نگرانی ڈاکٹر محمد یوسف خان، ڈائرکٹر ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل مانو کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔جاب میلے میں ایک ہزار سے زائد طالبات اور خواتین نے شرکت کی جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 93 کمپنیوں و اداروں نے اس میں حصہ لیا۔ اس طرح یہ جاب میلہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے خواتین کے لیے بڑے پلیسمنت پروگراموں میں سے ایک رہا۔پروگرام کا افتتاح پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مانو نے بحیثیت مہمان خصوصی کیا، جبکہ پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار نے مہمان اعزاز کے طور پر شریک رہے۔ اپنے خطابات میں معزز مہمانوں نے خواتین کو با اختیار بنانے اور افرادی قوت میں ان کی شمولیت بڑھانے کے لیے مہارتوں کی ترقی صنعت سے روابط اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔تعلیمی، صنعتی، صحت، سائبر سیکیورٹی، ہیومن ریسورس تربیت اور سماجی ترقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد معزز شخصیات نے بھی اس میلے میں شرکت کی۔ جو ڈی ای ای ٹی ڈیجیٹل ایمپلائمنٹ ایکسچینج آف تلنگانہ، دی ویزا ڈیپو، انو کریوٹر، میجک بس انڈیا فاؤنڈیشن، این وورکس نرمان آرگنائزیشن فیمی کیئر ہاسپٹل اور کے ایم ایل ٹریول ورلڈ سمیت مختلف اداروں کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد مظہر علی، چیئرمین و سی ای او اے ایس ٹی آئی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے بطور خصوصی پروگرام میں مہمان شرکت کی۔جاب میلے نے خواتین امیدواروں کو بھرتی کرنے والے اداروں ایچ آر ماہرین اور تربیتی ایجنسیوں سے براہ راست رابطہ کا مؤثر موقع فراہم کیا۔












