• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مولانا حفظ الرحمن کو سونپی شہر جمعیت کی کمان،پانچویں بار مولانا رحمت علی کو جنرل سکریٹری کی کمان

جمعیۃعلماء شہر کی انتخابی میٹنگ میں مولانا کعب رشیدی نے اہم مسائل پر خطاب کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 25, 2024
0 0
A A
مولانا حفظ الرحمن کو سونپی شہر جمعیت کی کمان،پانچویں بار مولانا رحمت علی کو جنرل سکریٹری کی کمان
Share on FacebookShare on Twitter

ناظم منصوری
مرادآباد ، سماج نیوز سروس:جمعیۃ علماء شہر کا انتخابی اجلاس حوض والی مسجد لالباغ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالجلیل خاں قاسمی ناظم اوقاف جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی نے کی، جب کہ نظامت کے فرائض مولانا رحمت علی قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء شہر مرادآباد نے انجام دئے۔میٹنگ کا آغاز قاری محمد اعظم استاذ شعبہ تجوید مدرسہ شاہی کی تلاوت اور نعت پاک سے ہوا۔ بعدہ مولوی محمد عمران بہرائچی نے ترانۂ جمعیۃ پیش کیا، پھر حسب ایجنڈا مولانا رحمت علی قاسمی نے سابقہ کارروائی پڑھ کر سنائی اور سکریٹری رپورٹ بھی پیش کی۔صدر اجلاس مولانا عبدالجلیل خان قاسمی نے تمام آنے والے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج ہم جس اسلامی شعار کے ساتھ بیٹھے ہیں ، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،تاہم موصوف نے جمعیۃ کی تاریخی پس منظر، نظریات ومقاصد پرروشنی ڈالی ۔مولانا سید کعب رشیدی ترجمان وسکریٹری جمعیۃ علماء شہر نے جمعیۃ کی موجودہ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آپ اس جماعت سے جڑے ہیں جوملک میں اپنے قیام سے لے کر آج تک جو خدمات انجام دے رہی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، مثلاً ظلم وتشدد کے خلاف ، اور بے قصور جیلوں میں بند لوگوں کے رہائی کے لئے مقدمہ لڑتی ہے، جس کے نتیجہ میں سیکڑوں کی تعداد میں بے قصور لوگ رہا ہوچکے ہیں، جس سے آپ لوگ بھی اچھی طرح واقف ہیں۔مزید کہا کہ خواہ وقف ترمیمی بل کا مسئلہ ہو یا مدارس کا،سیلاب سے متأثرین لوگوں کا مسئلہ ہو ہر جگہ جمعیۃ اپنی خدمات پیش کرتی، جس کی کوئی نظیر نہیں ہے،موصوف نے اپنی نگرانی میں صدارت کے لئے نام پیش کرائے، ہاؤس سے چند نام آئے، اس میں سے بعض نے اپنے نام واپس لے لئے اور بعض میں سے اکثریت کی بنیاد پر مولانا حفظ الرحمن قاسمی نواب پورہ کو صدر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح ناظم اعلیٰ کے لئے پورے ہاؤس نے باتفاق رائے مولانا رحمت علی قاسمی کو منتخب کیا، خزانچی کے لئے حاجی محمد عباس نایاب بیڑی فیکٹری کا نام پیش ہوا، ہاؤس نے باتفاق رائے منظور کیا، اور مولانا عبدالجلیل قاسمی کو جمعیۃ علماء شہر کا سرپرست منتخب کیا گیا۔اسی طرح نائب صدر کے لئے ۸؍ نام پیش ہوئے جومنظور کئے گئے، جن کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں: مولانا عبدالمنان قاسمیؔ، مولانا فضل الرحمن قاسمیؔ نواب پورہ، قاری محمد سلمان نل والی مسجد بروالان، محمد رضوان قریشی اصالت پورہ، حاجی محمد طاہر کیت والی مسجد مقبرہ، مولانا اختر الاسلام قاسمی مہتمم دارالعلماء رامپور دوراہا، مفتی حشمت علی قاسمی مقبرہ، مفتی محمد فہد قاسمی استاذ مدرسہ قاسم العلوم کچہری روڈ۔ اور نائب ناظم اعلیٰ کے لئے ۱۱؍ نام پیش ہوئے، جس کو ہاؤس نے باتفاق رائے منظور فرمایا، جن کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں،مولانا سید کعب رشیدی دارالطلبہ لالباغ (ترجمان)، محمد ریحان بیگ لالباغ، اسلم پنچائتی، کمال احمد مقبرہ، حاجی ذوالفقار احمد کرولہ، حاجی محمد احمد صاحب گلشہید پکا باغ، حافظ محمد ندیم بیگ لالباغ، مولانا ربیع الدین قاسمی جھبو کا نالہ، محمد کاشف اصالت پورہ، حافظ محمد فہیم بروالان، اخیر میں نو منتخب صدر مولانا حفظ الرحمن قاسمیؔ نے اولاً تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات نے جس محبت اور اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اگرچہ میں اس کے لائق نہیں ہوں، مگر پھر بھی میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ حضرات کا تعاون شامل حال رہا تو انشاء اﷲ کوئی شکایت کا موقع نہیں ملے گا اور شہری جمعیۃ کو فعال بنایا جائے گا۔ قاری فرید احمد کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔ میٹنگ میں شہر کے تمام محلوں وحلقوں سے نمائندگی رہی، شہری جمعیۃ کے ذمہ داران، اراکین گرامی اور مدعوین خصوصی میں سے تقریباً 300 افراد سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں خاص طور سے مفتی محمد توحید قاسمی، مفتی محمد اجمل قاسمی، قاری محمد اقبال ، محمد شارق وغیرہ شریک رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist