مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب
حیدرآباد _ 3 جون،:مولانا خالد سیف اللہ رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ مولانا فی الحال بورڈ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم آج منعقدہ بورڈ کے اجلاس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو بورڈ کا صدر اتفاق رائے سے منتخب کرلیا ۔خالد سیف اللہ رحمانی کا شمار ہندوستان کے نامور فقہہ متعدد فقہی کتابوں کے مصنف اور شرعی علوم کے محقق ہیں۔ نیز آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے جنرل سکریٹری، حیدرآباد دکن میں واقع المعہد العالی الاسلامی کے بانی، سہ ماہی بحث و نظر کے مدیر، دار العلوم ندوۃ العلماء کی مجلس انتظامی اور مجلس نظامت کے رکن اور متعدد مدارس اور تنظیموں کے سرپرست ہیں۔












