کانگریس نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے سبھی امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اتوار کو 250 امیدواروں کے نام جاری کیے ہیں۔ پیر یعنی آج ایم سی ڈی انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ کانگریس نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اتوار کو تمام 250 امیدواروں کے نام جاری کیے ہیں۔ دہلی کانگریس کے ریاستی صدر انیل چودھری نے ٹویٹ کیا ہے۔ چودھری نے کہا کہ مجھے ایم سی ڈی انتخابات کے لئے امیدواروں کی منظور شدہ فہرست کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ تمام امیدواروں کے لیے نیک خواہشات۔ پیر کو ایم سی ڈی انتخابات میں نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔جہاں ایک طرف جہاں مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقے کے کئی وارڈوں پر چونکانے والے امیداواری دیکھنے کو ملی ہے تو وہیں کانگریس پارٹی نے کئی ایسی سیٹوں پر مسلمانوں کو موقع نہیں دیا ہے جہاں اس سے پہلے مسلم امیدوار تیاری کررہے تھے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اس طبقے کو امیدوار بنایا جائے گا، کیونکہ آبادی کے مطابق گورکھ پارک سیٹ پر جو پہلے جنتا کالونی کے نام سے تھی وہاں سے آرتی دیوی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح سے کردمپوری کو سنجے گوڑ کو امیدواری دی گئی ہے۔ حالانکہ کبیر نگر سے شہنواز صدیقی، نہرو وہار سے علیم انصاری، برج پوری سے نازیہ خاتون اور شری رام کالونی سے ذوالفقار علی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح سے سیلم پور ودھان سبھا میں چوہان بانگر سے چودھری زبیر کی اہلیہ شگفتہ اور سیلم وارڈ سے ریاض الدین راجو کی اہلیہ شبنم کو امیدوار بنایا ہے۔ مسلم اعتبار سے گوتم پوری وارڈ میں ضرور اضافہ کیا گیا۔ یہاں سے پہلی بار کسی مسلم کو امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس کے نوجوان لیڈر ریاست ساحل کو موقع دیا گیا ہے۔ وہیں اس سے قبل بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ آخری بار کانگریس کی فہرست آئی۔ دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات میں ووٹنگ 4 دسمبر کو ہوگی اور نتائج 7 دسمبر کو آئیں گے۔
ٹکٹ تقسیم میں حسن احمد کی خوب چلی
دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اُمیدواروں کے انتخاب کرنے میں مصطفیٰ آبا د سابق ممبر اسمبلی حسن احمد نے اپنا لوہا منوا تے ہوئے مصطفیٰ آباد میں الٹ پھر کر دیا ہے۔ ان کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے دو مرتبہ کی کونسلر پروین معروف کا اس مرتبہ کانگریس نے موقع نہیں دیا ہے۔ تمام دہلی میں یہ پہلی سیٹ ہے جس میں موجودہ کونسلر کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بتایا جاتا ہے کہ حسن احمد کی ایما کے مطابق زمینی کارکن جاوید چودھری کی اہلیہ نازیہ خاتون کو براجپوری سے موقع دیا گیا ہے جبکہ نہرو وہار سے نوجوان علیم انصاری کو اُمیدوار بناکر یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔کانگریس کا فوکس یوتھ پر بھی ہے سب سے چونکانے والی بات یہ ہے کہ پروین معروف کو اُمیدوار نہ بناکر ي بتانے کی کوشش کی ہے کانگریس وفاداروں کی پارٹی ہے اور اس کا انعام حا جی خوشنود کی اہلیہ سبیلہ بیگم کو اُمیدوار دیا گیا ہے ایسا لگتا ہے سیفی اور انصاری برادری کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔