• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بامعنی مکالمہ اور علمی اختلاف ہی تعلیمی ترقی کی بنیاد

مانو میں بین الاقوامی کانفرنس ، پروفیسر سید عین الحسن اور پروفیسر چندر بھون شرما کے خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 7, 2026
0 0
A A
بامعنی مکالمہ اور علمی اختلاف ہی تعلیمی ترقی کی بنیاد
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد ،پریس ریلیز،ہماراسماج:بامعنی مکالمہ، تنقیدی شعور اور علمی اختلاف ہی کسی قوم کی تعلیمی ترقی کی بنیاد ہیں، اور اساتذہ کی بہترین تربیت ایک بہترین قوم کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر مانو پروفیسر سید عین الحسن نے کیا۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطبہ دے رہے تھے۔ اس کانفرنس کا عنوان "قومی تعلیمی پالیسی 2020: اساتذہ کی تعلیم کے لیے مستقبل کی راہیں” ہے۔ اس بین الاقوام ی کانفرنس کا انعقاد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اشتراک سے کیا۔ پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ علم کی اصل روح، مکالمہ ہے۔ جبکہ اختلافِ رائے کے ساتھ بامعنی گفتگو تعلیمی ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ ان کے مطابق اساتذہ افراد کی تشکیل کرتے ہیں اور افراد قوموں کی تعمیر کا ذریعہ بنتے ہیں۔ہائبرڈ موڈ میں منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک سے 450 سے زائد ماہرین تعلیم، تعلیمی منتظمین، پالیسی ساز، محققین اور اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔پروفیسر چندر بھوشن شرما نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیا۔ ونوبا بھاوے یونیورسٹی، ہزاری باغ کے وائس چانسلر پروفیسر بھوشن شرما کے مطابق قومی تعلیمی پالیسی 2020 اساتذہ کو محض مضمون پڑھانے والا نہیں بلکہ سماجی تبدیلی کا قائد تصور کرتی ہے۔نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (NCTE) کے چیئرپرسن پروفیسر پنکج اروڑا نے اپنے افتتاحی آن لائن پیغام میں کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مرکز و محور استاد ہے۔ ہم تدریس کے روایتی تصور سے نکل کر فکری دریافت اور پیشہ ورانہ خودمختاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ مربوط اساتذہ تعلیمی پروگرام (ITEP) اساتذہ کی تیاری میں معیار اور وقار کو یقینی بنائے گا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (نیپا) کی وائس چانسلر پروفیسر ششی کلا ونجاری نے کہاکہ تعلیم انسانی شخصیت کی ہمہ جہت نشوونما کا ذریعہ ہے، اور مضبوط اساتذہ کے بغیر ترقی یافتہ بھارت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔بنارس ہندو یونیورسٹی کے ڈائرکٹر، IUCTE، پروفیسر پریم نارائن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہاگر ہم سو سال کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انسان سازی پر توجہ دینی ہوگی، اور یہ کام صرف ایک باصلاحیت استاد ہی انجام دے سکتا ہے۔مانو کے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے بھی اجلاس کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کانفرنسیں تعلیمی اداروں، ریگولیٹری باڈیز اور پالیسی سازوں کے درمیان مضبوط ربط قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور ان کے نتائج قومی تعلیمی اصلاحات کے لیے رہنما ثابت ہوں گے۔ استقبالیہ خطاب میں پروفیسر ایم ونجا، ڈین، اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، مانو نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 اساتذہ کی تعلیم میں ایک جامع اور دور رس تبدیلی کا خاکہ پیش کرتی ہے، جس کا مقصد معیاری، لچکدار اور مستقبل سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی تشکیل ہے۔کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے پروفیسر شاہین شیخ، صدر شعبہ تعلیم و تربیت، مانو نے کہا کہ یہ کانفرنس پالیسی اور عملی نفاذ کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تیاری کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔اس موقع پر کانفرنس سووینئر، اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے نیوز لیٹر اور ‘Artificial Intelligence for Education and Sustainability’کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب کی باضابطہ رونمائی عمل میں آئی۔افتتاحی پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اشرف نواز اور ڈاکٹر محسنہ انجم انصاری نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ افتتاحی اجلاس کے اختتام پر شکریہ کی رسم پروفیسر اختر پروین نے ادا کی ۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز طالب علم محمد سلمان کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ کانفرنس کے دوسرے دن مختلف پلینری اور تکنیکی سیشنز کے ذریعے اساتذہ کی تعلیم کے مستقبل سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مودی توبزدل ہیں ہمارےیوتھ کانگریس کے کارکنان ڈرنے والےنہیں: کھڑگے

    مودی توبزدل ہیں ہمارےیوتھ کانگریس کے کارکنان ڈرنے والےنہیں: کھڑگے

    فروری 25, 2026
    طبی اعتبار سے روزہ جسمانی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے

    طبی اعتبار سے روزہ جسمانی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے

    فروری 25, 2026
    نماز کے دوران ڈی جےبجانے کے معاملے نے تول پکڑا

    نماز کے دوران ڈی جےبجانے کے معاملے نے تول پکڑا

    فروری 25, 2026
    25 ہزار روپے کا انعامی طویل عرصے سے مفرور بدنام زمانہ مجرم راہل سنگھ گرفتار

    25 ہزار روپے کا انعامی طویل عرصے سے مفرور بدنام زمانہ مجرم راہل سنگھ گرفتار

    فروری 25, 2026
    مودی توبزدل ہیں ہمارےیوتھ کانگریس کے کارکنان ڈرنے والےنہیں: کھڑگے

    مودی توبزدل ہیں ہمارےیوتھ کانگریس کے کارکنان ڈرنے والےنہیں: کھڑگے

    فروری 25, 2026
    طبی اعتبار سے روزہ جسمانی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے

    طبی اعتبار سے روزہ جسمانی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist