• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

میڈیاون:حکومت کے شکنجہ سے آزاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 8, 2023
0 0
A A
میڈیاون:حکومت کے شکنجہ سے آزاد
Share on FacebookShare on Twitter

میڈیا جمہوریت کا وہ مضبوط ستون ہے جو حکومت کو آئینہ دکھانے اور راستے سے بھٹکتی حکومت کو لگام کسنے کا کام کرسکتا ہے بلکہ میڈیا میں وہ طاقت ہے جو ایک آمرانہ حکومت کو سیدھے راستے پر بھی لانے کا کام کرسکتی ہے بشرطیکہ غیر جانبداری کو ملحوظ رکھا جائے غیر منصفانہ طرز عمل سے رکا جائے خبروں کے درمیان مذاہب کے پردے کو حائل ہونے سے بچایا جائے تب بلا جھجھک یہ کہا جاسکتا ہیکہ جمہوریت کا مضبوط ستون اپنا کام بخوبی ادا کررہا ہے اگر میڈیا حکمرانوں کے گن گانے لگتی ہے یا صرف حکومتوں کی خوبیوں کو پیش کرتی ہے لیکن خامیوں کی پردہ پوشی کرتی ہے تو اس جمہوری ملک کی حکومت ایک تانا شاہ حکومت بن جاتی ہے جو من چاہے فیصلے صادر کرنے لگتے ہیں جسکی وجہ سے انصاف کی دھجیاں آڑائی جاتی ہیں جسکو مجموعی طور پر جمہوریت کا قتل بھی کہاجاسکتا ہے۔
ہمارے ملک میں اکثر یہ دیکھا جاتارہا ہیکہ قومی میڈیا کی اکثریت حکمرانوں اور انکی حکومت کے قصیدے پڑھنے میں ذرا سا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی حالانکہ یہ دور ٹکنالوجی کا ہے میڈیا سے بڑھ کر سوشیل میڈیا کا ہے پھر بھی اس قومی گودی میڈیا اور حیقیقت کا آئینہ سوشیل میڈیا ان دونوں میں بہت بڑا تضاد نظر آنے لگتا ہےوہ اسلیئے کہ جو خبر جو حکومت مخالف ہو گودی میڈیا نہیں بتاتی وہی خبرصارفین سوشیل میڈیا کی مدد سے دیکھتے ہیں موجودہ ملک کی قومی میڈیا کا یہ حال ہیکہ وہ کبھی حکومت اور حکمرانوں کے خلاف کھڑی نہ ہوسکی جسکی وجہ سے میڈیا کا دبدبہ اور رعب ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے لیکن آج بھی وہی دبدبہ اور رعب جما ہوا ہے صرف انہی کا جو حق گوئی سے کام لیتے ہیں جوسچ کو جھوٹ بتاکر پیش نہیں کرتے حکومت کے غیر آئینی فیصلوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہتے ہیں انکے کرتوتوں کو کھول کھول کر عوام کے سامنے لاتے ہیں اور انکی خوبیوں کو سراہتے بھی ہیں اور خامیوں کا آئینہ بھی دکھانے پس و پیش نہیں کرتے یہی دراصل اصل میڈیا اور صحافت کا معیار حق ہے لیکن آج کے اس بھارت میں ہر چیز بازار فروخت کا حصہ بن چکی ہے جو خود ہی اپنی عزت کو داؤ پر لگا رہی ہے آج ان ہی مٹھی بھر گودی میڈیا کا خمیازہ حق گو میڈیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے چونکہ موجودہ تانا شاہی حکومتیں حق گو میڈیا کو مخدوش کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ حق گو میڈیا کے وجود کو ختم کیا جاسکے۔
سپریم کورٹ کی بنچ چیف جسٹس آف انڈیا وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی نے بدھ کے روز ملیالم نیوز چینل میڈیا ون پر مرکز کی طرف سے ٹیلی کاسٹ پر لگائی گئی پابندی کو منسوخ کر دیاعدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ چار ہفتوں کے اندر نیوز چینل کو نشریات کیلئے اجازت کی تجدید کرے
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے زبردست انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو قانون کے تحت فراہم کردہ ان کے حقوق سے محروم کرنے کے لیے قومی سلامتی کے نام کا غلط طور پراستعمال کر رہی ہےمیڈیا ون چینل کی نشریات 31 جنوری 2022 کو بند کر دی گئی تھیں جب مرکز نے ”سیکیورٹی وجوہات“ کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا ٹیلی کاسٹ معطل کردیا تھاجبکہ کیرالہ ہائی کورٹ نے گذشتہ سال مارچ میں مرکز کے فیصلےپر حامی بھردی تھی کہ ہائی کورٹ نے اس معاملے کے بارے میں خفیہ فائلوں کی جانچ کی اوربعد میں یہ وضاحت کی کہ واقعی اس چینل سے قومی سلامتی کوخطرہ لاحق ہےاس کے بعد انصاف کیلئے میڈیا ون چینل سپریم کورٹ سے رجوع ہوا سپریم کورٹ نے مرکز کو وہ تمام فائلوں کو پیش کرنے کی ہدایت دی تھی جسکی بنیاد پر مرکز نے اس نیوز چینل کے لائسنس کی تجدید سے انکار کر دیا تھافائلوں کی جانچ پڑتال کے بعد سپریم کورٹ نے ایک عبوری حکم جاری کیا جس میں چینل کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی بنچ نے بدھ کو میڈیا ون پر سے پابندی برخواست کردی سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے پاس مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے مہر بند لفافے میں جمع کرائے گئے دستاویزات کی بنیاد پر کیس کا فیصلہ کرنے کا جواز نہیں تھاسپریم کورٹ نےیہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظات ریاست کو منصفانہ کام کرنے سے نہیں روکتےاگر ریاست منصفانہ طور پر کام کرنے کے اپنے فرض کو ترک کرتی ہے تو اسے عدالت اور کیس کے حقائق کے سامنے جواز پیش کیا جانا چاہیے بلکہ اگر چارج شیٹ کا معاملہ بھی ہوتو اسکا جواز بتانا ہی ہوگا سب سے پہلے ریاست کو چاہیئے کہ وہ عدالت کو مطمئن کرے کہ قومی سلامتی کے خدشات اس میں شامل ہیں عدلیہ نے کہا کہ چینل کو بتانا ہوگا کہ آخر اسکی کونسی غلطی سے ملک کی سلامتی کو خطرہ ہے بنچ نے کہا کہ مرکز نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کیوں میڈیا ون کو لے کر حکومت کے فیصلے کی وجوہات کا انکشاف کرنا قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوگا اس نے زور دے کر کہا کہ محض ”قومی سلامتی“ کا تذکرہ کرنے سے عدالتی نظرثانی کے فیصلے کو خارج نہیں کیا جائے گابنچ نے کہا ریاست قومی سلامتی کو قانون کے تحت فراہم کیے جانے والے شہریوں کے حقوق سے انکار کرنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے یہ قانون کی حکمرانی سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ مرکز نے شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(CAA,NRC) پر چینل کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس میں اسٹیبلشمنٹ مخالف موقف ہےعدالت نے تاہم کہا کہ یہ اس کے براڈکاسٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کرنے کی بنیاد نہیں ہو سکتاعدالت نے مزید کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک کیلئے خود مختار اور آزاد صحافت بہت ضروری ہے عدالت نے زور دے کر کہا کہ پریس کا فرض ہے کہ وہ حق گوئی سے کام لےاور شہریوں کے سامنےحقائق پیش کرے عدالت نے یہ بھی کہا کہ میڈیا ون میں جماعت اسلامی ہند سے منسلک ہونے کا الزام جھوٹا ہے کیونکہ اسمیں کوئی بھی شواہد موجود نہیں ہے بلکہ اگر جماعت اسلامی کے شیئر ہولڈر بھی ہوتے تب بھی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔
عدالت اعظمی کی اس دلچسپ بحث اور فیصلے نے انصاف پسند اور حق گو حامیوں کے حوصلوں میں اضافہ کردیا ہے بلکہ ایک ایسی جمہوری طاقت عطا کی ہے کہ قانون کےسامنے جھوٹ کے منہ پر پوت لگ ہی جاتی ہے حکومت میڈیا ون کی غیر جانبداری رپورٹنگ کو سماج سے ختم کرنا چاہتی تھی اسی لیئے ملک کی سلامتی کے خطرے کا بہانہ بناکر کیرالا ہائی کورٹ سے فیصلہ تو اپنے حق میں لے لیا تھا لیکن داد دینی ہوگی عدالت اعظمی کی جس کی بنچ نے انتہائی باریک بینی سے ہر نکتہ پر بحث کی اور مدلل جوابات بھی دیئے جسکے بعد حکومت کے پاس ملک کی سلامتی کے خطرات کے نہ کوئی ثبوت پائے گئے اور نہ کوئی ایسا مشکوک کردار پایا گیا ہوگا بھی کیسے کیونکہ جب سب کچھ مہر بند لفافے میں دستاویزات پیش کیئے گئے ہوں تعجب تو کیرالا ہائی کورٹ پر بھی ہے کہ آخر کس بنیاد پر ہائی کورٹ نے میڈیا ون پر پابندی عائد کی تھی؟عدالت اعظمی کے اس فیصلے کے بعد کیرالا ہائی کورٹ اور حکومت دونوں کو سچائی کاآئینہ دکھایا بہر حال عدالت اعظمی کے اس فیصلے نے ثابت کر دکھایا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہ فیصلہ ملک کی جانبدار میڈیا کیلئے بھی ایک بڑا سبق ہے کہ غیر جانبداری سے ہی ملک کی سلامتی قائم رہ سکتی ہے ورنہ حال یہی رہا تو اسکے برے نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے آج غیر جانبدار میڈیا ون پابندی کے باوجود بھی اسکی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا یعنی جتنا اسکی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی وہ اتنا ہی ابھرتا گیا بالآخر میڈیا ون حکومت کے شکنجہ سے آزاد ہو ہی گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist