نئی دہلی ،گرفتار ملزمان کی شناخت دہلی کے رہنے والے جینت کمار (28) اور میرٹھ کے ہمایوں نگر، ذاکر کالونی کے رہنے والے یحییٰ عرف شاداب (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔وسطی ضلع کے اے اے ٹی ایس (اینٹی آٹو چوری اسکواڈ) نے ایک بین ریاستی گاڑی چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی چور اور ریسیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت دہلی کے رہنے والے جینت کمار (28) اور میرٹھ کے ہمایوں نگر، ذاکر کالونی کے رہنے والے یحییٰ عرف شاداب (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ان سے تین لگڑری کاریں، ایک اسکوٹر اور دیگر اشیاءبرآمد کی ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے ماضی میں 200 سے زیادہ لگڑری گاڑیاں چرا کر میرٹھ کے ندیم گینگ کو بھیجی ہیں۔ یحییٰ ندیم گینگ کا ریسیور ہے۔ ندیم گینگ لگڑری گاڑی کے عوض دو لاکھ روپے دیتا تھا۔ یحییٰ کو دہلی سے میرٹھ تک گاڑی لینے کے بعد 30 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔وسطی ضلع کے ڈی سی پی سنجے کمار سین نے کہا کہ ضلع کے اے اے ٹی ایس کو اطلاع ملی کہ گاڑی چوروں کا ایک گروہ یونٹی انکلیو، سیکٹر-28، روہنی کے قریب آنے والا ہے۔ ان لوگوں نے چوری کی کریٹا کار خالی پلاٹ میں کھڑی کر رکھی ہے۔ اطلاع کے بعد ٹیم نے موقع پر جال بچھا دیا۔ اس دوران جیسے ہی ملزم جینت کار لینے آیا، اسے پکڑ لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران کریٹا کار بند پور علاقے سے چوری ہوئی پائی گئی۔ملزم نے بتایا کہ ندیم گینگ کا ریسیور یحییٰ گاڑی لینے دہلی آرہا ہے۔ معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ملزم کو روہنی جیل کے قریب سے پکڑا گیا۔ اس کے پاس سے چوری شدہ بریزا کار برآمد ہوئی۔ بریجا وجے وہار علاقہ سے چوری یحییٰ کے کہنے پر ایک I-20 کار اور اسکوٹر برآمد کیا گیا۔ پرمود نے اسکوٹر چرا کر یحییٰ کو 40 ہزار میں بیچ دیا تھا۔ سکوٹر سے پہلے ریکی کی جاتی تھی۔ پولیس دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ جینت نے بتایا کہ وہ 12ویں کلاس پاس ہے۔ وہ باؤ نسر کا کام کرتا تھا۔ لیکن پیسے کے لالچ میں وہ گاڑی چور بن گیا۔ دوسری جانب میرٹھ کا رہنے والا یحییٰ سعودی عرب میں بطور ڈرائیور کام کرنے کے بعد ہندوستان آیا تھا۔ اس کے بعد اس نے ندیم گینگ کے ساتھ مل کر دہلی سے چوری کی گاڑیاں لانے کا کام شروع کیا۔












