• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بنگلورو میں 26اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ

بی جے پی کیخلاف محاذآرائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 17, 2023
0 0
A A
بنگلورو میں 26اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ
Share on FacebookShare on Twitter

بنگلورو میں 26اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ
اختلافات کو حاشیہ پر رکھ کر عام انتخابات میں بی جے پی کو مرکز سے بے دخل کرنے کی طے ہوگی حکمت عملی
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت اروند کجریوال کا کرناٹک میں پرتپاک استقبال

کرناٹک سے بی جے پی کا زوال شروع ہو چکا ہے ،2024انتخابات بی جے پی نہیں جیت سکے گی :سدھا رمیا

نئی دہلی ،17جولائی ،سماج نیوز سروس :عام انتخابات 2024 میں اپوزیشن جماعتوں نے مرکز سے بی جے پی کو بے دخل کرنے کا پختہ عزم کیا ہوا ہے ،اپنی اسی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے 17اور 18جولائی کا دن کافی اہم مانا جارہا ہے ۔کل (آج)کرناٹک کے شہر بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہونی ہے جہاں لیڈروں کا پہنچناشروع ہو چکا ہے ۔آج کانگریس اور دیگر جماعتوں کے لیڈران بنگلورو پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ سدھا رمیا نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔مانا جار ہا ہے کہ پٹنہ میں ہوئی اپوزیشن جماعتوں کی پہلی میٹنگ میں ادھورےمدعوں پر اب بنگلورو میں بات ہوگی۔کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس کے ان تینوں اہم لیڈران کا ایچ اے ایل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیے جانے کی تصویریں پوسٹ کی گئی ہیں۔آج وزیر اعلیٰ کرناٹک نے کانگریس صدر کھڑگے اور محترمہ سونیا گاندگی کا بنگلورو میں پرتپاک انداز میں خیر مقدم کیا ۔ بتادیں کہ بنگلورو میں یہ میٹنگ پٹنہ میں بی جے پی مخالف سیاسی محاذ بنانے کے لیے گزشتہ ماہ ہونے والے اس طرح کے پہلے اجتماع کے بعد منعقد ہو رہی ہے ۔جبکہ یہ شملہ ،ہماچل پردیش میں ہونے والی تھی لیکن خراب موسم کا سامنا کررہے ہماچل میں اس کو منعقد نہیں کیا جاسکا اور اسے بنگلورو منتقل کردیاگیا۔پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کا فیصلہ تھا کہ سیٹوں کے بٹوارے پر بات چیت کا دور شملہ میں منعقد کیا جائے گا ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سیٹوں کی تقسیم، ممکنہ مشترکہ پروگرام اور مرکز میں بی جے پی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر میٹنگ میں اتفاق رائے ممکن ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے علاوہ اروند کجریوال بھی بنگلورو پہنچ بھی چکے ہیں۔بتادیں کہ اس میٹنگ میں کم و بیش 26اپوزیشن جماعتیں شریک ہونگی ۔ یہ سبھی بی جے پی اور مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے ناراض ہیں۔ان کا مقصد بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسے عام انتخابات میں اقتدار سے بے دخل کرنا ہے ۔لہذا سبھی کی یہ کوشش ہوگی کہ پٹنہ میں ہوئی میٹنگ کے سلسلہ کو آگے بڑھایا جائے اور عام انتخابات سے قبل پارٹیوں کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔دریں اثنا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھا رمیا نے کہا ہے کہ کرناٹک سے بی جے پی کا زوال شروع ہو چکا ہے ،2024انتخابات بی جے پی نہیں جیت سکے گی۔وہیں کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے اس میٹنگ کے تعلق سے کہا ہے کہ آج ملک میں کئی اہم مسائل ہیں۔ ہم اقتدار کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت بچانے کے لیے ساتھ آئے ہیں۔ ہم اسی میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے پالیسی پر بھی غور و خوض کریں گے۔ یہ میٹنگ گیم چینجر ثابت ہوگی۔بنگلورو میں ہو رہی میٹنگ کے پیش نظر آپ کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد کو دیکھ کر بی جے پی کی نیند اڑ گئی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ آپ کی طرف سے میٹنگ میں شرکت کے لیے کون شرکت کرےگا۔بتا دیں کہ دہلی میں افسران کی پوسٹنگ اور تقرریوں کے حوالے سے مرکز کا دہلی حکومت کے خلاف آرڈیننس پر عام آدمی پارٹی کی حکومت نے کانگریس سے حمایت کی اپیل کی تھی جس پر کانگریس نے اس کو حمایت دےنے کا وعدہ کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کانگریس کے اس وعدے پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا شکریہ ادا کیا ہے ۔حمایت نہیں دینے کی صورت میں اروند کیجروال نے اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ااج کی میٹنگ کے حوالے سے جے رام رمیش نے کہا ہے کہ آفیشیل میٹنگ 18جولائی کو ہوگی ۔ میٹنگ میں این سی پی سربراہ شرد پوار اپنی بیٹی سپریا سولے کے ساتھ بنگلورو پہنچیں گے۔بہر کیف، اہم بات یہ ہے کہ اس وقت جب کہ کرناٹک میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہورہی ہے ،نئی دہلی میں 18جولائی کو اشوکا ہوٹل میں این ڈی اے کے لیڈروں کی ایک بڑی میٹنگ منعقد ہونے والی ہے ۔لہذااس میٹنگ کو کئی معنوں میںکافی اہم مانا جارہا ہے ۔کہا یہ بھی جارہاہے کہ این ڈی اے میٹنگ کے ذریعہ قوت بازو کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے تاکہ اپوزیشن کے فیصلوں کو پست کیا جاسکے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ این ڈی اے کی میٹنگ مین28جماعتیں حصہ لیںگی۔اپوزیشن کی میٹنگ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے جے پی نڈا کہا کہ اپوزیشن کے پا س نہ تو لیڈرہیں نہ کوئی نظریہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist