نئی دہلی، تھانہ بارہ ہندو راؤ انچارج گرنام سنگھ کی صدارت میں ہولی اور شب برآت کے موقع پر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ناگرک سرکشا سمِتی اور آر ڈبلیو اے کے خصوصی ممبران کو بلایا گیا،گرنام سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تھانے میں ہندو مسلم اتحاد پر 7 مارچ کو ہولی ملن کا پروگرام بنایا ہے، جس میں مجھے آپ لوگوں سے مشورہ کرنا ہے، ہندو مسلم اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے آپ سبکو مشورہ دینا ہے۔ تمام ممبران نے اپنے مشورے دیئے اور آخر میں یہ طے پایا کہ مسلمان بھائی اپنے ہندو بھائیوں کا پھولوں سے استقبال کریں گے۔ اور شبِ برآ ت کے موقع پر ہر ایک سے اپیل کی گئی ہے کہ مسلم کمیونٹی کے لوگ اپنے بچوں کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل کی چابی نہ دیں اور اگر کہیں جانا ہو تو سائیکل کا استعمال کریں۔ اور اپنی قریبی مسجد میں نماز ادا کریں۔ اور اپنے قریبی قبرستان میں جا کر فاتحہ پڑھیں۔ معلوم ہو کہ جب سے گرنام سنگھ جی نے تھانے کا چارج سنبھالا ہے تقریباً 2 سال سے اس علاقے میں ہندو مسلم اتحاد کو کافی تقویت ملی ہے اور گرنام سنگھ جی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر سماجی کارکن حاجی جمیل احمد، وحید خان وارثی، حاجی نعیم احمد پیر جی، حاجی عمران انصاری، سعید خان، شاہد خان شمّی، سید شاہد راحت، حاجی شکیل، فاروق انصاری، مصطفی قریشی عامر نذیر احمد، محمد عثمان بھی موجود تھے۔