اسکول عمات جلد تعمیر کرانے کےلئے مائنارٹیز فیڈریشن کی ڈاکٹر ہرش وردھن سے ملاقات
نئی دہلی ، پریس ریلیزہماراسماج: آج مائنارٹیز ڈیولپمنٹ فیڈریشن تنظیم نے لوک سبھا رکن ڈاکٹر ہرش وردھن سے ملاقات کی اور گورنمنٹ سرودیا سینئر سیکنڈری گرلز اسکول، پل بنگش، آزاد مارکیٹ بارہ ہندو راؤ دہلی 6 میں واقع ہے، کی حالت سے آگاہ کیا۔ یاد رہے تقریباً 7 سال قبل یہ گرلز سکول عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا اور یہاں کے بچے دور دراز اسکولوں میں جانے پر مجبور کر دیئے گئے تھے تب سے آج تک اس اسکول کی عمارت تعمیر ہونے کے انتظار میں بند پڑی ہے اور یہاں کے بچے دور اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ یہ اپنی پڑھائی چھوڑ کر گھر بیٹھے ہیں جہاں اسکول شفٹ کیا گیا ہے اسکی دوری پُل بنگش اسکول سے 6 سے 7 کلومیٹر دور ہے، آج ڈاکٹر ہرش وردھن جی سے درخواست کی کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، سلوگن کے مادّے نظر اس اسکول کی عمارت کو جلد از جلد تعمیر کروانے میں ہماری مدد کرے کیونکہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔اور مسلم سماج کے لوگ خاص طور سے اپنی لڑکیوں کو دور دراز مقامات پر بھیجنا پسند نہیں کرتے ہیں۔سید شاہد راحت صدر مائنارٹیز ڈیولپمنٹ فیڈریشن تنظیم نے لوک سبھا رکن ڈاکٹر ہرش وردھن صاحب کو شکایت خط دیا اور جلد از جلد کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ہمراہ خالد قریشی جنرل سیکریٹری مائنارٹیز ڈیولپمنٹ فیڈریشن تنظیم اور ایڈووکیٹ سیّد سیف علی جعفری، سلیم قریشی اور تنظیم کے دیگر لوگ موجود تھے۔












