بہار شریف (ایم ایم عالم) نالندہ ضلع کے ایکنگر سرائے بلاک کے اونگاری دھام میں واقع سوریا آئی ٹی آئی کالج کیمپس میں صحت سے متعلق بیداری اور میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اے آئی سی سی کے رکن اور گریجویٹ رائٹس فورم کے کنوینر ڈاکٹر دلیپ کمار نے شمع روشن کر کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آنگاری پنچایت مکھیا کلپنا کماری،مکھیا کے نمائندے چنوں کمار،جے ڈی یو کے سینئر لیڈر راجن کمار،انجنیئر سنجیو کمار اور سماجی کارکن راجیو رنجن کمار موجود تھے۔ڈاکٹر دلیپ کمار نے کہا کہ یہ کیمپ گاؤں والوں کے لیے اعزاز کی بات ہے، کیوں کہ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم براہ راست گاؤں میں خدمات فراہم کرنے آئی تھی۔ بہارشریف کے ماہر ڈاکٹروں نے آرتھوپیڈکس،معالجین،امراض چشم،گائناکالوجی،دندان سازی اور یوگا کے شعبوں میں خدمات فراہم کیں۔کیمپ میں 550 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔فزیشن، آرتھوپیڈک اور آپتھلمولوجی کاؤنٹرز پر سب سے زیادہ ہجوم نظر آیا۔یہ کیمپ صبح 11 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہا۔آخر میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دوبارہ آنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ گاؤں والوں نے تالیوں کے ساتھ انہیں باعزت الوداع کیا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔












