• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 18, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ کی اخلاقیاتی کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے پر مہوا موئترا نے اسپیکر کو خط لکھا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 10, 2023
0 0
A A
پارلیمنٹ کی اخلاقیاتی کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے پر مہوا موئترا نے اسپیکر کو خط لکھا
Share on FacebookShare on Twitter

کلکتہ 9نومبر: پارلیمنٹ کی اخلاقیاتی کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے پر ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نے اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ میٹنگ سے قبل ہی رپورٹ تیار ہوگئی اور خفیہ رپورٹ میڈیا میں لیک بھی ہوگئی ۔خیال رہے کہ پارلیمانی اخلاقیاتی کمیٹی نے مہوا کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی ہے ۔ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے عوض پیسے اور تحائف لینے کا الزام ہے ۔اس کے علاوہ دوسروں کو لوک سبھا پورٹل تک رسائی کا پاس ورڈ دینے کا بھی الزام ہے ۔ اگرچہ انہوں نے پہلے الزام کی تردید کی ہے لیکن دوسرے الزام کوانہوں نے کھلے دل سے قبول کیا ہے ۔ تمام جماعتوں سے بات کرنے کے بعد، اخلاقیات کمیٹی نے اسپیکر اوم برلا سے ترنمول کے رکن اسمبلی کو نکالنے کی سفارش کی ہے ۔ اخلاقیات کمیٹی کے اجلاس میں اکثریتی رائے کی بنیاد پر 500 صفحات پر مشتمل مسودہ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ چھ ارکان نے مہوا کو نکالنے کے حق میں ووٹ دیا ہے ، چار نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے ۔ ایتھکس کمیٹی رپورٹ ا سپیکر کو بھیج دی گئی ہے ۔ رپورٹ دسمبر میں لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے جواب میں مہوا نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ کا اندازہ پہلے ہی تھا ۔اگرچہ اخلاقیات کمیٹی نے اخراج کی سفارش کی ہے ، لیکن یہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسپیکر پارلیمنٹ کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کریں گے ۔ اگر اپوزیشن بحث چاہتی ہے تو یہ اسپیکر پر منحصر ہے کہ وہ اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ لیکن حتمی فیصلہ پارلیمنٹ میں اکثریت کی رائے کی بنیاد پر ہو گا۔ایتھکس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ‘‘مرکزی حکومت کو مہوا میترا اور درشن ہیرانندنی کے درمیان رقم کے لین دین کی ایک خاص مدت کے اندر قانونی اور ادارہ جاتی تحقیقات ہونی چاہیے ۔’’ نیشنل لوک پال نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نشی کانت نے ا سپیکر کو خط لکھ کر مہوا کے خلاف رشوت کے عوض پارلیمنٹ میں سوال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اسپیکر نے اخلاقیات کمیٹی کو اس شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق معلومات کل ہی لیک ہوگئی تھی مہوا نے جمعرات کو اسپیکر کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی۔ مہوا نے سوال کیا کہ میٹنگ سے ایک دن قبل اخلاقیات کمیٹی کی خفیہ رپورٹ میڈیا کے ہاتھ میں کیسے آئی۔ مہوا نے جمعرات کو اسپیکر اوم برلا کو ایک خط بھی لکھا۔ کرشنا نگر کی ایم پی نے دوپہر کو ایکس ہینڈل پر خط پوسٹ کیا اور دعویٰ کیا کہ اسپیکر نے انہیں کوئی جواب نہیں دیاہے ۔مہوا نے ذاتی اور غیر اخلاقی سوالات پوچھنے کا الزام لگاتے ہوئے گزشتہ جمعرات کو اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مہوا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا اور شکایت کی کہ اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ کے دوران زبانی طور پرکپڑے اتارے گئے ۔تاہم، مہوا اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ پر ‘‘حیران نہیں ہیں۔ بدھ کو انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا۔ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔اس بار پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کتنا گرم رہے گا، دیکھنا یہ ہے کہ مہوا کی پارٹی اور اپوزیشن کیمپ مہوا کی حمایت کیسے کرے گی مہوا کا سیاسی مستقبل بھی اس سے طے ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    بہار میں اقتدار کی نئی بساط اور بی جے پی کی حکمتِ عملی

    مارچ 18, 2026
    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    پاکستان کا افغانستان پر فوجی حملہ،400 افراد ہلاک،انسانیت شرمسار

    مارچ 18, 2026
    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں  تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    وزیر اعظم بتائیں جب گیس کی کوئی قلت نہیں تو لوگ لائنیوں میں کیوں لگے ہیں؟: سنجے سنگھ

    مارچ 18, 2026
    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    قوم صرف حکومت سے نہیں بلکہ نوجوانوں کے عزم کوششوں اور ذمہ داری سے بنتی ہے –

    مارچ 18, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist