نعمان انصاری
بجنور، سماج نیوز سروس:پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف نورپور جمیعت العلماء کی جانب سے تھانہ انچارج رویندر کمار کے ذریعہ حکومت ہند کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا اور ملعون انوچودھری اور یتی نرسمہا نند کے خلاف زبردست غصے کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کی مانگ کی گئ جمعیتہ علماء شہر نورپور اور مختلف ملی و سماجی تنظیموں کے سرکردہ افراد نے انتظامیہ کو عرضداشت پیش کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، نورپور شہر کے علماء کرام ائمہ حضرات اور ذمہ داران متصل قبرستان نورانی مسجد نورپور میں جمع ہوئے اور تھانہ انچارج رویندر کمار کو عرض داشت پیش کرنے سے قبل شہر امام مولانا محمد علی خادمی نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم ساری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آ جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کو فروغ دینے کا درس دیا انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی ہم چاہتے ہیں کہ انسانیت کا بول بالا ہو اور پوری دنیا میں ترقی حاصل ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلیں اور ان کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کوشش کریں فقط آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے ہی دنیا وآخرت میں سرخروئی حاصل ہو سکتی ہے بعد ازاں دونوں جمیعت العلماء شہر اکائی کے صدور مولانا محمد ساجد قاسمی، مولانا ابرار احمد قاسمی اورڈاکٹر نفیس گلریز انصاری، قاضی محمد ادریس کی قیادت میں صدر جمہوریہ و حکومت ہند کے نام نورپور تھانہ انچارج رویندر کمارکو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں دونوں ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گرفتاری کی مانگ کی گئی شرکاء نے کہا کہ ملعون یتی نرسمہانند اس سے قبل بھی اسلام کی شان میں گستاخیاں کر چکا ہے وہ اس طرح کے بیانات سے وطن عزیز ہندوستان میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے شرکاء نے کہا کہ نرسمہا نند نے جو گستاخی کی ہے اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور اگر اس کو جلد سے جلد سزا نہ دی گئی تو فرقہ پرست اور سماج دشمن طاقتوں کے حوصلے مزید بلند ہو جائیں گے جس کا فوری طور پر سد باب ضروری ہے میمورنڈم پیش کرنے والوں میں نائب شہر امام قاری محمد اختر سیفی، مفتی محمد سلمان قاسمی، مولانا لطیف الرحمن، مولانا محمد فرقان ہردوئی، مولانا محمد ارشاد، مفتی محمد عادل، مولانا محمد سلمان، مفتی محمد دلشاد، مفتی محمد معاذ، مولانا محمد شاہد، قاری محمد رئیس، مفتی محمد رضوان قاسمی، قاری محمد عاصم، قاری محمد اسماعیل، سمیت دیگر حضرات نے شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے گرفتاری کی مانگ کی ہے۔