• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 31, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

میسی کا خواب پورا، ارجنٹینا ورلڈ کپ کا نیا بادشاہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 19, 2022
0 0
A A
میسی کا خواب پورا، ارجنٹینا ورلڈ کپ کا نیا بادشاہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، سماج نیوز سروس:دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں اتوار کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں گزشتہ دو مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹائن نے فرانس کو انتہائی سنسنی خیز اور پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا۔فٹبال کے 64 مقابلوں کے بعد یہ طے ہوا کہ ارجنٹائن فٹبال کا نیا بادشاہ ہے۔ ارجنٹائن نے ایک سنسنی خیز، دلچسپ اور شاندار مقابلہ میں فرانس کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا ۔ اس سے پہلے کل 120 منٹ کے دوران دونوں ٹیمیں تین تین گول سے برابر رہیں ۔ اس برابری میں فرانس کے اسٹرائکر ایمباپے کا اہم کردار رہا جنہوں نے اس میچ میں تین گول کئے یعنی وہ پہلے کھلاڑی بن گئے جس نے فائنل مقابلہ میں ہیٹ ٹرک کی ۔ انہیں گولڈن بوٹ ملا کیونکہ انہوں نے قطر میں ہونے والے عالمی کپ میں سب سے زیادہ 8 گول کئے جبکہ دوسرے نمبر پر میسی رہے جنہوں نے 7 گول کئے۔90 منٹ کے بعد اسکور لائن 2-2 سے برابر رہا ۔ اس کے میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے 90 منٹ میں 4 گول ہوئے۔ ارجنٹائن نے پہلے ہاف میں 2 گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کی جانب سے لیونل میسی نے 23ویں منٹ اور اینجل ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں گول کیا۔ وہیں فرانس کے کیلین ایمباپے نے 97 سیکنڈ میں دو گول کرکے اسکور لائن دو۔دو سے برابر کردیا۔ ایمباپے نے 80 منٹ میں پنالٹی سے اور 81 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔

میچ کے 21ویں منٹ میں ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا فرانس کے پنالٹی باکس کی طرف گیند لے کر دوڑے۔ وہ لیفٹ ونگ سے دوڑ لگاکر باکس کے اندر پہنچے لیکن فرانس کے عثمان ڈیمبیلے نے ان پر فاؤل کر دیا۔ فاول کے بعد ریفری نے ارجنٹائن کو پنالٹی دی۔ لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی شاٹ مارا اور ٹیم کو ایک-صفر سے آگے کیا۔ اس گول کے ساتھ میسی کے ٹورنامنٹ میں 6 گول ہوگئے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ابتدائی برتری کے باوجود ارجنٹائن نے فرانس پر حملے جاری رکھے۔ 35ویں منٹ میں ارجنٹائن کے لیونل میسی رائٹ ونگ سے گیند لے کر دوڑے۔ انہوں نے فرانس کے پنالٹی باکس میں ساتھی کھلاڑی میک الیسٹر کو پاس کیا۔ میک ایلسٹر نے اسی وقت اینجل ڈی ماریا کو بال دی۔ 36ویں منٹ میں فرانس کے گول کیپر ہیوگو لوریس ڈی ماریا کی طرف دوڑے لیکن ڈی ماریا نے گول کی طرف شاٹ مار دیا۔ گیند سیدھی نیٹ میں گئی اور اسکور ارجنٹائن کے حق میں 0-2 سے ہوگیا۔

دوسرے ہاف میں فرانس کا غلبہ رہا۔ فرانسیسی کھلاڑی کالین ایمباپے نے سیکنڈ ہاف کے 80 اور 81 ویں منٹ میں دو گول کئے ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول پر 6 شاٹس لگائے لیکن صرف فرانس ہی 2 شاٹس کو گول میں بدل سکا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نے 2 اور فرانس نے 3 کارنر لیے۔ ارجنٹائن نے پہلے ہاف کے دوران فرانس پر دباؤ برقرار رکھا۔ ٹیم نے فرانس کو گول کی طرف ایک بھی شاٹ نہیں مارنے دیا۔ جبکہ پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے گول پر 6 شاٹس مارے۔ ان میں سے 2 شاٹس پر گول بھی ہوئے۔ ارجنٹائن نے پہلے ہاف میں دو کارنر لیے لیکن فرانس کو ایک بھی کارنر لینے نہیں دیا۔

Tags: Argentinafifa world cupMessi's dream come true
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    امریکی ٹیرف ،سیزفائر اور اور مودی حکومت کی مشکل پوزیشن

    جولائی 31, 2025
    غزہ کے پناہ گزین کیمپوں، خیموں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 52 فلسطینی شہید

    غزہ کے پناہ گزین کیمپوں، خیموں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 52 فلسطینی شہید

    جولائی 31, 2025
    سعودی عرب کا بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ

    سعودی عرب کا بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ

    جولائی 31, 2025
    پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں لانچ کردیا

    پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں لانچ کردیا

    جولائی 31, 2025

    امریکی ٹیرف ،سیزفائر اور اور مودی حکومت کی مشکل پوزیشن

    جولائی 31, 2025
    غزہ کے پناہ گزین کیمپوں، خیموں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 52 فلسطینی شہید

    غزہ کے پناہ گزین کیمپوں، خیموں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 52 فلسطینی شہید

    جولائی 31, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist