• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

بی جے پی قومی اقلیتی صدر جمال صدیقی نے تمام قومی اقلیتی اداروں کی تشکیل دینے کا کیا مطالبہ، کرن رجیجو سے ملاقات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 4, 2026
0 0
A A
قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی،03اپریل ،سماج نیوز سروس:برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی حکومت نے یوں تو اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے قومی ادارے خالی پڑے ہوئے ہیں اور کئی اداروں کی بحالی یعنی بھرنے کے لیے سیاسی اور سماجی کارکنان کی جانب سے عدالت سے بھی گہار لگائی گئی ہے کہ ان اداروں کی جلد سے جلد مرکزی حکومت تشکیل کرے۔ مرکزی حکومت نے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل دینے کے مقصد سے دو ممبران کو نامزد بھی کردیا ہے۔ جن میں تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی منوری بیگم ہیں جو پہلے بھی حکومت سے کام کر چکی ہیں۔ تو وہیں پارسی طبقے سے ممبئی سے ورجش دیسائی کو نامزد کیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی چیئرپرسن وائس چیئرپرسن اور مزید ممبران کی تقرری ہونا باقی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کے لیے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس لیے حکومت کے پاس تشکیل کے علاوہ کوئی اور چارہ نظر نہیں آرہا ہے۔ اس معاملے پر ہمارا سماج کے نمائندے نے جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی اقلیتی صدر جمال صدیقی سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ نہ صرف قومی اقلیتی کمیشن بلکہ دیگر اداروں کی تشکیل کے لیے ہم نے گذشتہ دنوں مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو سے بات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ نہ صرف مسلمانوں سے وابستہ بلکہ تمام اقلیتی اداروں کی جلد سے جلد تشکیل دی جائے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مرکزی اقلیتی امور کرن رجیجو کی طرف سے یقین دہائی کرائی گئی کہ وہ اس سلسلے میں تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ بہت جلد ان اداروں کی حکومت ہند تشکیل دے گی۔ بی جے پی کے قومی اقلیتی صدر نے مزید بتایا کہ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کے دوران ممبئی سے بی جے پی اقلیت کے صدر ادریس ملتانی اور دیگر لوگ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ مرکزی حکومت کے تحت چلنے والے حج کمیٹی آف انڈیا، سنٹرل وقف کونسل، قومی اقلیتی کمیشن، مولانا آزاد ایجوکیشنل فائونڈیشن اور بھارت میں لسانی اقلیتوں کا کمشنر (مختلف زبانوں کو فروغ دینے والاادارہ) وغیرہ ادارے خالی پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ان اداروں کی تشکیل کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ جس کے تحت سب سے پہلے قومی اقلیتی کمیشن تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ اور اس کے لیے دو ممبران کی تقرری کر لی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ قومی اقلیتی کمیشن نے کل سات ممبران ہوتے ہیں اور تمام ممبران حکومت کی جانب سے نامزد کئے جاتے ہیں جن میں چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن سمیت پانچ ممبران اور ہوتے ہیں۔ حالانکہ گذشتہ قومی اقلیتی کمیشن میں دو مرتبہ چیئرپرسن کے عہدے پر کسی مسلمان کی تقرری نہیں ہوسکی تھی۔ اس لیے اس مرتبہ لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرپرسن کا عہدہ مسلمان کے ہاتھ میں آسکتا ہے۔ عام طوپر جس پارٹی کی حکومت ہوتی ہے اس کے کارکنان افسران کے مقابلے اپنی پارٹی کے لوگوں سے کام کرانے میں خود کو زیادہ فٹ پاتے ہیں۔ اس لیے ان کا بھی مطالبہ ہے کہ ان اداروں کی جلد سے جلد تشکیل دی جائے۔ اگر گذشتہ قومی اقلیتی کمیشن کی بات کریں تو دو ٹرم کے لیے ریٹائر آئی پی ایس لال سنگھ پورہ چیئرپرسن رہے۔ جس میں سید شہزادی، مشچیل لیگو (بدھسٹ)، کے کے ڈیبو (پارسی)، جی نپہ غنڈے (جین) ، کرشچن طبقے سے گذشتہ کمیشن نے کسی کو نمائندگی نہیں مل سکی تھی۔ حالانکہ وائس چیئرمین کے عہدے پر عاطف رشید نے کام کیا تھا اور اس سے قبل وہ قومی اقلیتی کمیشن میں وہ ممبر کے طور پر کام کر چکے تھے۔ عام طور پر قومی اقلیتی کمیشن میں دو ممبران مسلمان ہوتے ہیں ایک شیعہ اور دوسرا سنّی طبقے سے ہوتا ہے۔ جیسے اس سے قبل قومی اقلیتی کمیشن کے مسٹر غیور الحسن چیئرمین تھے تب ممبر کے طور پر عاطف رشید اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ حالانکہ کے کچھ لوگ منوری بیگم کو ممبر بنائے جانے پر یہ بھی اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس مرتبہ جین کمیونٹی کے حصے میں چیئرپرسن کا عہدہ آسکتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پہلی مرتبہ گجرات ٹائٹنس کیلئے ایک اننگ میں تین نصف سنچریاں

    پہلی مرتبہ گجرات ٹائٹنس کیلئے ایک اننگ میں تین نصف سنچریاں

    اپریل 10, 2026
    ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ: آیوش شیٹی کوارٹر فائنل میں، پی وی سندھو سمیت تمام ہندوستانی اسٹارز باہر

    ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ: آیوش شیٹی کوارٹر فائنل میں، پی وی سندھو سمیت تمام ہندوستانی اسٹارز باہر

    اپریل 10, 2026
    وراٹ کوہلی اور ویبھو سوریہ ونشی کا آمنا سامنا، رنز کے طوفان کی توقع

    وراٹ کوہلی اور ویبھو سوریہ ونشی کا آمنا سامنا، رنز کے طوفان کی توقع

    اپریل 10, 2026
    امریکہ اور ایران: سیز فائر یا سیز فریب؟

    امریکہ اور ایران: سیز فائر یا سیز فریب؟

    اپریل 10, 2026
    پہلی مرتبہ گجرات ٹائٹنس کیلئے ایک اننگ میں تین نصف سنچریاں

    پہلی مرتبہ گجرات ٹائٹنس کیلئے ایک اننگ میں تین نصف سنچریاں

    اپریل 10, 2026
    ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ: آیوش شیٹی کوارٹر فائنل میں، پی وی سندھو سمیت تمام ہندوستانی اسٹارز باہر

    ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ: آیوش شیٹی کوارٹر فائنل میں، پی وی سندھو سمیت تمام ہندوستانی اسٹارز باہر

    اپریل 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist