سید پرویزقیصر
آسڑیلیا کے مچل اسٹراک ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر بن گئے ہیں۔برسبین میںجاری دوسرے ایشیز ٹسٹ کے پہلے دن انہوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگ میں20 اوور میں75 رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے جس کے دوران وہ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کے وسیم اکرم کا سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بالر کاریکارڈ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
انگلینڈ کی پہلی اننگ کے اختتام تک مچل اسٹراک نے2011 سے اب تک جو102 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں انکی195 اننگوں میں19363 بالوں پر11051 رن دیکر26.43 کی اوسط اور2 46.3 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ418کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔وہ18 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور تین مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادی کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی12.5 اوورمیں58 رن دیکر سات وکٹ ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پرتھ میں ایشیز سریز کے پہلے ٹسٹ میں انجام دی تھی اور آسڑیلیا کو اس ٹسٹ میں جیت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف گول میں اگست2016 میں ہوئے ٹسٹ میںانہوں نے28.4 اوور میں94 رن دیکر گیارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔اس میچ سری لنکا 229 رن سے کامیاب رہی تھی۔
وسیم اکرم نے1985 اور2002 کے درمیان جو104 ٹسٹ کھیلے انکی181 اننگوں میں22627 بالوں پر9779 رن دیکر23.62 کی اوسط اور54.65 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ414 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔انہوں نے25 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور پانچ مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو ااوٹ کیا ہے۔ ایک اننگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکرڈگی 37 اوور میں119 رن دیکر سات وکٹ ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں فروری1994 میں انجام دی تھی۔اس میچ میں پاکستان نے ایک اننگ اور 12 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ جونس میںمئی2000 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں وہ56.2 اوور میں110 رن دیکے دس کھلاڑیوں کو ٓاوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو ایک ٹسٹ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔اس ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
تھیہ مرلی دھرن کو ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 1992 اور2010 کے درمیان جو133 ٹسٹ میچ کھیلے تھے انکی230 اننگوں میں44039 بالوں پر18180 رن دیکر22.72 کی اوسط اور4 55.0 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پورے800 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ انہوں نے67 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور22 مرتبہ ایک ٹسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔51 رن دیکر نو وکٹ انکی ایک اننگ میں سب سے اچھی اور220 رن دیکر 16 وکٹ ایک میچ میں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔
ٹسٹ کرکٹ میں ابھی تک بائیں ہاتھ کے چھ بالر تین سو سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سری لنکا کے چمندا واس نے111 ٹسٹ میچوں میں355 وکٹ،نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے78 ٹسٹ میچوں میں317 وکٹ، آسڑیلیا کے مچل جونسن73 ٹسٹ میچوں میں313 وکٹ اورہندوستان کے ظہیر خان92 ٹسٹ میچوں میں311 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔












