واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی 80ویں سالگرہ (14 جون) کو ایک منفرد انداز میں منانے جا رہے ہیں، جہاں وائٹ ہاؤس کے صحن میں یو ایف سی (UFC) کی عالمی مخلوط مارشل آرٹس فائٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ٹرمپ نے یہ خبر اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کے ذریعے دی۔ وہ اس کھیل سے خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور ابتدائی طور پر یہ منصوبہ 4 جولائی کو امریکہ کی 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر رکھنے پر غور کیا جا رہا تھا۔14 جون کے ایونٹ میں اہم فائٹس میں ایلیا تپوریہ بمقابلہ جسٹن گیچی (لائٹ ویٹ ٹائٹل مقابلہ) اور الیکس پریرا بمقابلہ سیرل گین (عارضی ہیوی ویٹ ٹائٹل) شامل ہوں گے۔ٹرمپ اس سے قبل بھی میامی میں ایک یو ایف سی ایونٹ میں اپنے اہلِ خانہ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔اسی دوران نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان سے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔یو ایف سی دنیا کی سب سے بڑی مخلوط مارشل آرٹس لیگ ہے، جہاں مختلف جنگی فنون جیسے باکسنگ، کِک باکسنگ اور ریسلنگ کو ایک پنجرے کے اندر مقابلے کی شکل دی جاتی ہے۔












