خالد ہاشمی
سیتامڈھی سماج نیوز سروس : جنتا دل یو کے سینیر لیڈر اور بہاز قانون ساز کونسل کے رکن خالد انور نے سیتامڈھی ضلع پوپری بلاک کے ہرولی باشندہ، سماجی کارکن حاجی معظم علی لڈو کی صاحب زادی ملکہ معظم (شازیہ) ہمراہ محمد ریاض (دانش) باشندہ پرسونی، بسفی ضلع مدھوبنی کی شادی کے موقع پر شامل ہو کر حاجی معظم علی لڈو صاحب کو مبارکباد دی اور دونوں نئے شادی شدہ جوڑے کو دعاؤں سے نوازا، اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر صحافی سیماب اختر، ایس ایم رضا کے علاوہ علاقے کے معزز لوگوں نے شرکت کی۔












