• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اکتوبر 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مودی حکومت غیر جمہوری سلوک کر رہی ہے :کھڑگے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 22, 2023
0 0
A A
مودی حکومت غیر جمہوری سلوک کر رہی ہے :کھڑگے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 21 دسمبر (:) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی معطلی کو مودی حکومت کی من مانی قرار دیا اور کہا کہ اہم بلوں کو پاس کروا کر تمام آئینی حدود کو توڑا جا رہا ہے ، اس لیے اپوزیشن جماعتوں کا انڈیا اتحاد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ملک کی جمہوریت کو بچانے کے لیے متحد ہو کر اکثریت حاصل کرے گا۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس مضبوطی کے ساتھ مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کولوگوں کے سامنے رکھے گی اوربی جے پی کی گمراہ کن پالیسیوں کے خلاف خبردار کرے گی۔مسٹر گھڑگے پارٹی ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ ترین پالیسی سازادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ 18ویں لوک سبھا کے انتخابات سامنے ہیں اور اس سلسلے میں 19 دسمبر کو انڈیا اتحاد کی چوتھی میٹنگ دہلی میں ہوئی جس میں ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ ہم آہنگی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا اتحاد کی مختلف جماعتوں کے ساتھ اتحاد مضبوط کرنے کے لئے اپنے پروگراموں کے کام کا خاکہ طے کرنے سے متعلق ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے پارٹی نے پانچ سینئر لیڈروں کی قومی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ عام انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر تقریباً 24 ریاستوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ ہوچکی ہے اور جلد ہی کوآرڈینیٹر مقرر کئے جائیں گے ۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ 28 دسمبر کو کانگریس کے 138 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ناگپور میں ایک بہت بڑی ریلی نکال رہی ہے اور امید ہے کہ اس سے ایک نیا پیغام جائے گا۔ پارٹی کے نظریے کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بار پھر ‘ملک کے لیے عطیہ کریں’ مہم کے تحت عوام کے دروازے پر دستک دی ہے ۔پارلیمنٹ میں حکومت کی من مانی کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا، "دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی ہماری مثال بحران میں ہے ۔ بی جے پی من مانی طریقے سے اہم بلوں کو بحث و مباحثے کے بغیر منظور کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے ۔ پارلیمنٹ کو حکمران جماعت کے پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ موجودہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں دونوں ایوانوں سے اتحاد کے 143 ارکان پارلیمنٹ کو بدقسمتی سے معطل کیا ہے ، اپوزیشن کی غیر موجودگی میں اہم بلوں کی منظوری دے کر پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف کام کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن جیسے اداروں پر اپنے قبضے میں کرنے کی کوشش کرکے حکومت نے آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھرپور تعاون کیا تاہم 13 دسمبر کو پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیر داخلہ سے ایوان میں بیان دینے اور دونوں ایوانوں میں اس معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا تاہم حکومت نے اس مطالبے کو وقار کا مسئلہ بنالیا۔ دوسری طرف اقتدار میں موجود لوگ اپنے مفادات کے لیے تاریخ کو مسخ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا جواب تحمل اور باوقار زبان کے ساتھ سچائی کی مدد سے دیا جائے گا۔ کانگریس کا نظریہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ ان کی طرح جھوٹ بول کر وہی کام کریں جو مودی حکومت کررہی ہے ۔مودی حکومت پر ملک کی دولت چند تاجروں کے حوالے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بے روزگاری، مہنگائی اور عام لوگوں کے مسائل کو سامنے رکھا جائے گا۔ ذات پات کی مردم شماری اور خواتین کا ریزرویشن ایک اہم مدا ہوگا اور خواتین ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کرنے اور او بی سی خواتین کو ریزرویشن کے دائرے میں لانے جیسے مدوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اکتوبر 9, 2025
    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اکتوبر 9, 2025
    ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہوں:جین گوڈال

    ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہوں:جین گوڈال

    اکتوبر 9, 2025
    حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام کا جشن

    حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام کا جشن

    اکتوبر 9, 2025
    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اکتوبر 9, 2025
    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اکتوبر 9, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist