ہٹ اینڈ رن قانون میں ترمیم کا معاملہ ،ہڑتال کا تیسرا دن آج
ڈرائیوروں کی ملک گیر ہڑتال سے ہل گئی مودی سرکار
22؍جنوری کو پران پرتشٹھا اور 26؍جنوری کو جشن یوم جمہوریہ کو لے کر فکر مند ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی ، ناراض ڈرائیوروں نے کئی مقامات پر کی آگ زنی ، توڑ پھوڑ ، ٹرکوں کے بند ہونے کے سبب بازار پر اثر
کیا کسان تحریک کی طرح چلے گی یہ تحریک ؟
آخر کب تک کریں گے ٹرک ڈرائیور ہڑتال ؟
کیا حکومت ترمیم شدہ قانون کو لے گی واپس ؟
حکومت ان ٹرک ڈرائیوروں سے کرے گی بات؟
نئ دہلی :’ہٹ اینڈ رن ‘قانون میں مرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی ترمیم کے خلاف دوسرے دن بھی ڈرک اور بس ڈرائیوروں کی ہڑتال جاری ہے ۔ ملک گیر ہڑتال کے سبب مودی حکومت کے پسینے چھوٹ رہے ہیں کیونکہ یہ ہڑتال 22؍جنوری کو اجودھیا میں ہونے والی پران پرتشٹھا تقریب اور 26؍جنوری کو ہونے والے یوم جشن جمہوریہ کو متاثر کر سکتی ہے ۔ترمیم شدہ قانون میں حادثے کے بعد اگر ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگتا ہے تو اس کو 10؍لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور 10؍سال کی سزا بھی اس کو دی جائے گی ۔ اس ترمیم کی وجہ سے درائیور ناراض ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کر رہے ہیں وہ اس کو واپس لے ۔ ہڑتال کا دوسرا دن ہے اور اس کااثر مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر، دہلی کے علاوہ راجستھان ، چھتیس گڑھ ، اتر پردیش ، بہار سمیت دوسری ریاستوں میں نظر آ رہا ہے ۔ بازار پر بھی اس کا کافی اثر پڑ رہا ہے چنانچہ اس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ مدھیہ پردیش اور دوسرے کچھ صوبوں میں پٹرول پمپوں پر بھی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے کیونکہ ان کو اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں تیل ملنا نہ بند ہو جائے۔واضح رہے کہ پہلے اس کیس میں ملزم ڈرائیور کو چند دنوں میں ضمانت مل جاتی تھی اور وہ تھانے سے ہی رہا ہو جاتا تھا۔ تاہم اس قانون کے تحت بھی دو سال قید کی سزا سنائی جا سکتی تھی۔حکومت کے اس فیصلے پر ڈرائیوروں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غلط ہے۔ حکومت کو یہ قانون واپس لینا ہوگا۔ اس حوالے سے گریٹر نوئیڈا کے ایکوٹیک 3 علاقے میں ٹرک ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی اور نعرے بازی کی۔ تاہم پولیس کے سمجھانے پر انہوں نے اپنی گاڑیاں ہٹا دیں۔مدھیہ پردیش کے اندور میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال سے پٹرول پمپ بھی متاثر ہوئے۔ یہاں کے پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی یہ ہڑتال تین دن تک چلے گی جس کی وجہ سے پٹرول پمپ تک ایندھن نہیں پہنچ سکے گا۔ یہ خبر پھیلتے ہی لوگ پٹرول پمپ پر پہنچنا شروع ہو گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ہڑتال کا اثر ایم پی، دہلی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی نظر آیا۔ جہاں حکومت کی طرف سے لائے گئے نئے قانون کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ان کی ہڑتال کے باعث سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا۔راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں ٹرک اور بس ڈرائیور بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے اس قانون کے خلاف ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اس کے بعد ڈرائیور ضلع کلکٹریٹ پہنچا، جہاں اس نے حکومت اور انتظامیہ کو سخت وارننگ بھی دی۔ہڑتال کا اثر ایم پی، دہلی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی نظر آیا۔ جہاں حکومت کی طرف سے لائے گئے نئے قانون کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ان کی ہڑتال کے باعث سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا۔راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں ٹرک اور بس ڈرائیور بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے اس قانون کے خلاف ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اس کے بعد ڈرائیور ضلع کلکٹریٹ پہنچا، جہاں اس نے حکومت اور انتظامیہ کو سخت وارننگ بھی دی۔