• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 20, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مودی کسی بھی غیر بی جے پی حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں

ملک میں صورتحال ایمرجنسی سے بھی زیادہ بدترین۔حیدرآبادمیں کے سی آر، کجریوال اور بھگونت مان کی مشترکہ پریس کانفرنس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2023
0 0
A A
مودی کسی بھی غیر بی جے پی حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد 27مئی :قومی دارالحکومت میں انتظامی خدمات پر مرکز کے آرڈیننس کے خلاف حمایت حاصل کرنے کیلئے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے آج تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے حیدرآباد میں ملاقات کی۔ان کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان بھی موجود تھے ۔یہ ملاقات وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں ہوئی۔بعد ازاں کیجروال اور مان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھرراو نے کہاکہ وزیراعظم مودی کو چاہئے کہ وہ اس آرڈینس سے دستبرداری اختیار کرے ۔یہ صورتحال ایمرجنسی سے بھی زیادہ بدترین ہے ۔اندراگاندھی نے بھی الہ آباد کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ایسا ہی کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی بی آرایس عاپ کی اس معاملہ میں حمایت کرے گی۔ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی جے پی اپنی آنکھیں کھولے گی اور اصلاحی اقدامات کرے گی۔عاپ کی حکومت دہلی کے عوام کا خیال رکھ رہی ہے جبکہ مودی حکومت عوام کی توہین کررہی ہے ۔مرکز کسی بھی عوامی منتخب حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دہلی حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی کو زرعی قوانین کی طرح اس آرڈیننس سے دستبردار ہونا چاہئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی آرڈیننس کے خلاف لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز اپنی مرضی کے مطابق کام کر رہا ہے ۔ دہلی میں بہترین اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو دہلی میں میئر کی سیٹ حاصل کرنے سے روکنے کے لیے بہت سی سازشیں کی۔ ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر دہلی کے میئر کی سیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیفٹیننٹ گورنر کو دہلی میں لاکر ریاستی حکومت کو پریشان کررہی ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ جمہوری طور پر منتخب ریاستی حکومتوں کو دھمکایا جا رہا ہے اور انہیں کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے ۔ کئی ریاستوں میں، غیر بی جے پی حکومتیں کئی حوالوں سے پیچھے چل رہی ہیں۔ طرح طرح کے حملے کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مرکز بہت سے غلط کام کر رہا ہے ۔ حال ہی میں دہلی میں دو عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ عاپ بہت مقبول پارٹی ہے ۔ یہ ملک اور دنیا کو معلوم ہے ۔ ایک پارٹی جو کیجریوال کی قیادت میں سماجی تحریک کے ذریعے وجود میں آئی۔اس نے ایک بار نہیں دو بار نہیں بلکہ تین بار شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔اس موقع پر کیجروال نے کہا کہ یہ آرڈیننس سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے طورپر وہ صحت کے سکریٹری کا تبادلہ بھی نہیں کرسکتے ۔8سال کی قانونی جدوجہد کے بعد دہلی حکومت کوانصاف ملا تاہم مرکز نے 8دن میں ہی آرڈیننس اس فیصلہ کے خلاف لایا۔
انہوں نے کہاکہ اس ملاقات میں اس مسئلہ پر چندرشیکھرراو سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے بی جے پی کے خلاف جدوجہد میں دہلی کے عوام کی حمایت پر وزیراعلی تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دہلی کے عوام کامسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ جمہوریت کو خطرہ کا معاملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے وزیراعلی بننے کے تین ماہ بعد ہی بی جے پی حکومت نے دہلی حکومت کے تمام اختیارات چھین لئے ۔پورے ملک کو عدالت عظمی کے فیصلہ کا پابند ہونا چاہئے تاہم مودی ملک کی اعلی ترین عدالت کے فیصلہ کو نہیں مان رہے ہیں۔ یہ دہلی کے عوام کی توہین ہے ۔مودی کسی بھی غیر بی جے پی حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔اگر کسی بھی ریاست میں بی جے پی کی حکومت نہیں بنتی ہے تو وہاں برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خریداجاتا ہے اور گورنرس کے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے حکومت کو گرایا جاتا ہے تاکہ جمہوری طورپر منتخب حکومت کو ہراساں کیاجاسکے ۔یہ ملک کے لئے خطرناک صورتحال ہے ۔ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے یہ لڑائی لڑی جارہی ہے ۔پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے کہا کہ آج نیتی آیوگ کا اجلاس طلب کیاگیا تھا تاہم آیوگ کی جانب سے قبل ازیں لئے گئے فیصلوں پر عمل نہیں کیاجارہا ہے ۔اس طرح کی کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔دہلی مقبول منتخب حکومت ہے تاہم مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بھی نہیں مان رہی ہے جو افسوسناک ہے ۔گورنر جمہوری طورپر منتخب حکومتوں کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔دہلی کے وزیراعلی اس آرڈیننس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کررہے ہیں تاکہ ایوان بالا میں اس سلسلہ میں بل پیش کرنے پر اس کو شکست دی جاسکے ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist