اٹاوہ (یواین آئی) سماج واد ی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی جب سے مرکز میں اقتدار میں آئی ہے تب سے ریزرویشن کے ساتھ لگاتار کھلواڑ کرنے میں مصروف ہے ۔ بی جے پی کا ایک ایک فیصلہ ریزرویشن کے خلاف ہے ۔ ریزرویشن کی منشی کو بی جے پی ختم کرنے میں مصروف ہے ۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ ایس پی ایم ایل اے پردیپ یادو کی نواسی کی شادی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔ اکھلیش نے کہا کہ وہ عوام جس نے آئین بچانے کے لئے ووٹنگ کی ہے ۔ انہیں بھروستہ دلاتے ہیں کہ آئین پر کبھی بھی آنچ آئے تو سماج وادی لوگ عوام کے ساتھ کھڑے دکھائی دیں گے ۔آئین اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جانب سے دئیے گئے ریزرویشن کو ختم کرنے میں مرکز کی مودی اور ریاست کی یوگی حکومت مصروف ہیں۔جب سے بی جے پی مرکز اور اترپردیش کی حکومت پر قابض ہوئی ہے تب سے پی ڈی اے کنبے کے اراکین کے ساتھ لگاتار تفریق کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور یوپی کی حکومت بہوجن سماج، پی ڈی اے کنبہ ، نصف آبادی، اقلیت ، قبائلی، پچھڑے اور محروم طبقات کو عزت نفس کے ساتھ جینے کا حق ملا ہوا تھا ہو، اسے چھیننے کا کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں ہم سبھی پارٹیوں نے مل کر اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جانی چاہئے لیکن بی جے پی ریزرویشن مخالف مرکزی حکومت اس کے لئے تیار نہیں ہوئی۔انہوں نے ریزرویشن اور اپنادل لیڈر انوپریا پٹیل کے خط کے سوال پر کہا کہ جب سے بی جے پی سرکارمیں آئی ہے ۔ ان کے فیصلے میں ریزرویشن کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے ۔پی ڈی اے کنبے کے ساتھ تفریق ہوئی ہے ۔ خط لکھنے والے دکھاوے کا کام کررہے ہیں۔ یہ بی جے پی کو بچانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ بیدارعوام ان کے خلاف ووٹنگ کررہے ہیں۔ اکھلیش نے یونیورسٹیز میں ہوئی تقرریوں پر بھی سوال کھڑے کئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بیدار عوام بی جے پی کے خلاف ووٹ کررہے ہیں اس سے بی جے پی میں بے چینی دیکھی جارہی ہے ۔ دہلی اور آندھرا پردیش میں یونیورسٹی میں جووائس چانسلر اپوائنٹ ہوئے ہیں ان میں پی ڈی اے نہیں دکھائی پڑ رہا ہے ۔بی جے پی پی ڈی اے کے ساتھ بھارت کی عوام سے گھبرارہی ہے ۔












