• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مودی کا عروج ہندوستانی سیاست کے زوال کی نشانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 6, 2023
0 0
A A
مودی کا عروج ہندوستانی سیاست کے زوال کی نشانی
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستانی سےاست اقدار اسی وقت خالی ہوگئی تھی جب ملک مےں بھارتےہ جنتا پارٹی اور اس کے جنم داتا آر اےس اےس کا عروج حاصل ہوا تھا۔ کچھ لوگ کچھ خواہ مخواہ ےہ وہم پالے ہوئے ہےں کہ آر اےس اےس کے لوگ اےماندار، مہذب اورمعاشرے کے تئےں وفادار ہوتے ہےں۔ کسی کا اصلی اور حقےفی چہرہ اس وقت سامنے آتا ہے جب ان کے ہاتھ مےں طاقت آتی ہے۔ کسی جانور کے درندہ ہونے ےا نہ ہونے کا اندازہ اس وقت لگاےا جاسکتاہے جب اسے کھلے مےں چھوڑ دےا جائے۔ ےہی حال آر اےس اےس اور بی جے پی کا ہے۔ اگر وہ شرےف ہے( حالانکہ وہ کبھی شرےف نہےں رہی)تو اس کا اظہار قوت کے وقت ہوتا ہے۔جب آر اےس ےس کو طاقت ملی ہے اس کاہمےشہ بے جا استعمال کےا۔ ہندوستان کی آئےن پر ےقےن نہ کرنے والی ےہ تنظےم ملک کے قوانےن کی دھجےاں اڑائی ہےں۔اس گروہ مےںکوئی اےسا لےڈر دکھائی نہےںدےتا جس سے کسی مہذب بات کی توقع کی جائے ۔ جب بھی بولتا ہے زہر اگلتا ہے، ےا کسی کا مذاق اڑاتا ہے، کسی پر طنز کرتا ہے، کسی کو ملک کا باغی قرار دےتا ہے تو کسی کو غدار بتاتا ہے۔کسی کو بے اےمان کہتا ہے تو کسی کو چور کے لقب سے نوازتا ہے۔ ےہ اس پارٹی کی سطح ہے۔ظاہر سی بات ہے کہ گندے اور نفرت، اشتعال، دشمنی اور کسی طبقہ کے خلاف گندی ذہنےت رکھنے والی بےچ سے اچھی پےداوار کی امےد نہےں کی جاسکتی ہے۔ ےہی حال اس وقت ہندوستان کی سےاست کا ہے۔وزےر اعظم نرےندر مودی بھی اپنے مخالفےن کو ملک دشمن اور پاکستانی کہنے سے باز نہےں آتے۔ ان کی فوج کا تو کہنا کےا۔ ابھی بنارس مےں ہندو ےونےورسٹی کے اساتذہ و طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں اور لیڈروں پر ‘پاکستان کی طرح حکمت عملی اختیار کرنے اور بے ایمانوں کو بچانے کے لئے ‘سیاسی تحفظ فراہم کرنےوالا تک کہہ دےا۔ پاکستان دراندازوں کو بھیجنے کے لئے سرحد پر فائرنگ شروع کر دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، "ہماری فوج ادھر مصروف ہو جاتی ہے اور دہشت گرد لپک کر گھس جاتے ہیں۔ پاکستانی فوج دراندازوں کو ‘کور دیتی ہے۔ ٹھیک اسی طرح بے ایمانوں کو بچانے کے لئے اپنے ملک میں ‘سیاسی تحفظ دیا جا رہا ہے۔ ” انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جیب کترا جیسے ہی پاکٹ مار تا ہے، اس کے ساتھی پولیس کو بھٹکانے کے لئے دوسری طرف چور چور کا شور مچاتے ہیں۔ پولیس کی توجہ ہٹتے ہی جیب کترا نکل جاتا ہے۔ بے ایمانوں کو بچانے کے لئے نہ جانے کیسی کیسی ترکیبیں اختیار کی جا رہی ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ 1970 سے ملک کی معیشت کی کور ٹیم میں تھے۔ ڈاکٹر سنگھ کا کہنا ہے کہ جس ملک میں 50 فیصد لوگ غریب ہوں وہاں کیش لیس نظام کے لئے نئی ٹیکنالوجی کس طرح لائی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بتانا چاہئے کہ 10 برس وہ وزیر اعظم تھے، ملک کے وزیر خزانہ تھے پھر بھی آدھی آبادی غریب کس طرح رہ گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہہ دیا 50 فیصد گاؤں میں بجلی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے طنز کیا، "کیا بجلی کا تار ہم نے کاٹ دیا۔ کیا ستون ہم نے اکھاڑ دیا۔ بھائی میرے، ہمیں بتائیے کہ آپ نے یہ رپورٹ کارڈ کس کا پیش کیا ہے۔ ملک میں 60 برس سے زیادہ حکومت آپ کی پارٹی کی تھی، تو یہ سب کس طرح رہ گیا۔مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں بڑی صفائی مہم چل رہی ہے۔ گندگی کا ڈھیر ہو گیا ہے۔گندگی کے ڈھیر کے پاس سے گزرنے سے بدبو آتی ہے۔ ایک حد تک بو محسوس ہوتی ہے لیکن جب اس کی صفائی شروع ہوتی ہے تو وہ اتنی پھیلتی ہے کہ وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آج کل طرح طرح کی بو محسوس ہو رہی ہے۔ میں نے بو کی صفائی کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ‘بھولے بابا کی زمین کا آشیرواد ہمارے ساتھ ہے۔ عوام کا اعتماد مل رہا ہے۔ گندگی کی صفائی تو ہوکر رہے گی۔
جےسا پودالگاےا جاتا ہے فصل بھی اسی طرح آتی ہے۔ جس پارٹی کا جو نظرےہ ہوتا ہے اس کے اراکےن اسی پر عمل کرتے ہےں۔ خواہ وہ پارٹی کسی طرح کا کوئی دعوی کےوں نہ کرے۔ خواہ کسی بھی خوشنما لباس زےب تن کرے لےکن اندر سے وہی نکلتا ہے جوفطرت مےں ہوتا ہے اور جو خون مےں رچابسا ہوتا ہے۔ بھارتےہ جنتا پارٹی کا بھی ےہی حال ہے۔ اس پارٹی کی فطرت مےں اقلےت کے تئیں نفرت، دشمنی،بدسلوکی اور ان کو تباہ و برباد کرنا گھٹی کی طرح پلائی ہوئی ہے۔ اس لئے لاکھ کوشش کے باوجود اس پارٹی کے لےڈران اور اراکےن کچھ نہ کچھ قابل اعتراض باتےں کرتے رہتے ہےں اور معاملہ قابل اعتراض بات تک محدود نہےں ہوتی بلکہ نسلی امتےاز والے تبصرے کرنے سے بھی گرےز نہےں کرتے۔ بی جے پی مےں شاےد ہی کوئی اےسا بڑا لےڈر ہوگا جس نے اس طرح کی حرکت نہ کی ہو۔ سب سے خراب بات ےہ ہے اےسے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہےں کی جاتی بلکہ ان کو ترقی دی جاتی ہے اور بڑے بڑے عہدے سے نوازے جاتے ہےں۔ اس کا نتےجہ ےہ ہے کہ بی جے پی اےسے لوگوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہے۔ بی جے پی مےں بےشتر وزرائے اسی پس منظر کے ہےں۔ ےہ لوگ جو جرم انجام دےکر آتے ہےں وہ اسی کے رکھوالے بنائے جاتے ہےں۔ ےہی وجہ ہے کہ ہندوستان مےں امن و قانون کی صورت حال ہمےشہ سے پرےشان کن رہی ہے۔ لوگوں کا قانون سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور عوام امن و قانون کو اپنے ہاتھ مےں لےنے لگے ہےں۔
اےک وقت تھا جب سےاست منجھے ہوئے ، معاشرہ مےں بے پناہ خدمات انجام دےنے والے،عوا می حقوق کے لئے گالےاںبرداشت کرنے والے، لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے پولےس کی لاٹھےاں کھانے والے، ٹوٹی پھوٹی چپل اور موٹے جھوٹے کھدر کے کپڑے پہننے والے اور اخلاقی اعلی معےار کے ہر سانچے مےں ڈھل کر سےاست مےں قدم رکھتے تھے،رکھتے نہےں تھے بلکہ انہےں عوام سےاست مےں دھکےل دےاجاتا تھا اور وہ اپنے لوگوں کی امےدوں پر کھرے اترنے کی حتی الامکان کوشش کرتے تھے۔ وہ اپنے عوام کی بھلائی کے لئے ہر لمحہ تےار رہتے تھے۔ کوئی بھی شخص ان سے کسی بھی وقت مل سکتا تھالےکن اب وقت بدل گےا ہے طرےقے بدل گئے ہےں۔ےہ باتےں ہندوستانی سےاست مےں اب داستان پارےنہ کی حےثےت رکھتا ہے۔ ہندوستانی سےاست مےں اخلاقےات عنقا ہوتی جارہی ہے، سےاستدانوں کا زبان پر کنٹرول نہےں رہا۔ انہےں ےہ پتہ نہےں چلتا کہ وہ کےا کہہ رہے ہےں اس کا کےا مطلب نکلتا ہے۔ ذاتی حملے اور کسی کی ذات پر کےچڑ اچھالنا اتنا آسان ہوگےا ہے اس سے سہل کوئی چےز نہےں رہی۔ کسی بھی پارٹی کے لےڈر اس معاملے مےں دودھ کے دھلے نہےں،فرق صرف اعلی، اوسط اور ادنی کا ہے۔
اس وقت مرکزی وزےر گری راج سنگھ نسلی تبصرے کی وجہ سے سرخےوں مےں ہےں اور نسلی تبصرے اور اشتعال انگےز تقرےر اور بےان ان کی خاصےت رہی ہے۔ اےسی اےسی باتےں کہہ جاتے ہےں اگر قانون پر عمل ہو تو نہ صرف ان کو جےل جاناپڑے گا بلکہ ان کی وزارت اور ممر شپ بھی چلی جائے گی۔ گری راج سنگھ نے اس بار ایسا تبصرہ کیا ہے، جس سے ہر طرف ان کی تنقید ہو رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو نشانے پر بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر راجیو گاندھی نے کسی نائجےرےائی خاتون سے شادی کی ہوتی تو کیا پارٹی اس عورت کی قیادت کو قبول کرتی؟ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی پرےہ نسلی تبصرہ حاجی پور میں گری راج سنگھ نے کےا۔ان کی زبان ےہیں تک نہیں رکی کانگریس پر چوٹکی لیتے ہوئے گری راج نے راہل گاندھی پر بھی نشانہ لگاےااور کہا کہ جس طرح سے ملیشیا کے لاپتہ طیارے کا آج تک پتہ نہیں چلا، اسی طرح سے راہل کہاں غائب ہیں، کسی کو نہیں معلوم۔یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب گری راج نے ایسی تبصرہ کیا ہے۔ سال 2014 میں لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانا چاہئے۔ اےک بار نہےں بار بار اس طرح کی اشتعال انگےزی کی تھی۔ اس معاملے میں ان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا کیس بھی درج ہوا تھا۔دہلی میں نائجیریا کے ہائی کمیشن نے بدھ کو مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی اس تبصرہ پر سخت اعتراض کیا، جس میں انہوں نے نائجیریا خواتین کا حوالہ دیا تھا۔ ہائی کمیشن نے ناقابل قبول تبصرہ پر معافی کا مطالبہ کیا ۔ نائجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر اوبی اوےانگور نے کہا کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے پاس شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، کیونکہ سنگھ کی تبصرہ بہت غلط ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر بیان واپس لیں گے اور نائجیریائی عوام سے معافی مانگےں گے۔ ہم اپنی حکومت کو اس معاملے پر مطلع کریں گے۔گری راج سنگھ کے اس بےان پر کچھ لےڈروں نے سخت ردعمل کا اظہار کےا۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے بیان کی سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لے کر کی گئی گری راج سنگھ کی ‘متنازعہ تبصرہ کو ‘بیہودہ قرار دیتے ہوئے نتیش نے کہا کہ ان کا یہ بیان حکومت کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے بی جے پی میں اس طرح کے بیانات کو نوازا جاتا ہے۔ اسی کو گری راج حکومت میں (وزیر ہیں) ہیں۔ نتیش نے کہا کہ وزیر کے ایسے بیان سے بی جے پی حکومت کی بوکھلاہٹ جھلک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر پا رہی ہے۔گری راج کے بیان کی تنقید کرتے کرتے نتیش نے مودی حکومت کے زمین تحویل آرڈیننس پر بھی نشانہ لگایا۔ کسانوں کے تئیں بے رخی والے مودی حکومت کے زمین قانون کی ہر طرف تنقید ہو رہی ہے۔ نتیش نے کہا کہ مودی حکومت نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے لیکن اب وہ مکمل نہیں کر پا رہے ہیں۔صرف گری راج سنگھ ہی بی جے پی کے بڑے بڑے لےڈر نسلی تبصرے اور اشتعال انگےزی کرنے مےں ماہر رہے ہےں۔ بھارتےہ جنتا پارٹی کے سابق قومی صدر اور سڑک ٹرانسپورٹ اور جہاز رانی کے مرکزی وزےر نتن گڈکری نے بدزبانی مےںتمام رےکارڈوں ملےامےٹ کردےا تھا۔ ےہ وہی نتن گڈکری ہےں جنہےں راشٹرےہ سوئم سےوک سنگھ (آر اےس اےس)کے نور نظر ہونے کا شرف حاصل ہے ےہ بی جے پی کے نوےں صدر تھے اور ۲۵۹۱ مےں ناگپور مےں ان کی پےدائش ہوئی ہے۔ قومی سطح پر ان کی کوئی شناخت نہےں تھی ان کے والدےن آر اےس اےس کے پرچارک رہے ہےں۔ ےہ وہی آر اےس اےس ہے جو ہندوستانی قوم کو اخلاقےات سبق سکھاتے نہےں تھکتے اور ان کے رنگروٹ کلبوں، مالوں، دکانوں، بازاروں مےں اخلاقےات کا درس دےنے کے لئے تمام اخلاقی حدود پار کرجاتے ہےں۔
گری راج سنگھ ہو ےا آدتےہ ناتھ ےوگی ےا جےوتی رنجن، ےا نئی نوےلی سادھوی بالےکا سرسوتی ےا نومولود ہندو راشٹر بنانے والے باگےشورےا کوئی اور ےہ سب مودی حکومت کے کھےل کا اےک حصہ ہے۔ اب مسٹر مودی بھی اس مےں کود گئے ہےں۔مسٹر مودی نوٹ کی منسوخی کے سلسلے مےں جس طرح کی زبان کا استعمال کر رہے ہےںوہ ان کی انتہائی سطحی سےاست کا غماز ہے۔ وزےر اعظم ضرور بن گئے ہےں لےکن وہ اےک پرچارک سے آگے نہےں بڑھ پا رہے ہےں۔ پرچارک بہت سی اےسی باتےں بول جاتا ہے جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہےں ہوتا مودی بھی اسی راستے پر ہےں۔کبھی اے ٹی اےم مےں لائن لگنے والے کو بے اےمان کہتے ہےں، توکبھی بدعنوان، تو کبھی چور، غرضےکہ کبھی بھی ان کی زبان سے مہذب الفاظ نہےں نکلتے اور نہ ہی ان کی وزےر اعظم کی زبان ہوتی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی سےکولر طاقتےں اےسی فسطائی طاقتوںکے مدمقابل کھڑے ہوں۔ اگر اےسا نہےں ہوا تو مسلمانوں اور عےسائیوں کے نقصان سے زےادہ ملک کا نقصان ہوگا۔اس سے ملک کی پوری دنےا مےں بدنامی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے لئے امکانات کم ہوتے ہےں اور اس کا خمےازہ بےرون ملک نوجوانوں کو اپنی جان دےکر ادا بھگتنا پڑتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    مارچ 9, 2026
    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    مارچ 9, 2026
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist