سید پرویز قیصر
محمداظہرالدین ایسے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے پہلے تین ٹسٹ میچوں میں سنچریاں اسکور کی ہیںْ۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کو کولکاتہ میں انگلینڈکے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ میں پنے ٹسٹ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ ٹسٹ کے تیسرے دن یعنی 3 جنوری1984 کو انہوں نے443 منٹ میں322 بالوں پر دس چوکوں کی مدد سے110 رن بنائے تھے۔ انہوں نے 90 رن کے بعد لگ بھگ ایک گھنٹہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں لگایا۔ یہ ٹسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
محمد اظہر الدین ہندوستان کی جانب سے پہلے ٹسٹ میں سنچری اسکورکرنے والے آٹھویں اور کل ملاکر52 ویں بلے باز بنے تھے۔ اس سریز کے چوتھے ٹسٹ میں جو چنئی میں کھیلا گیا محمد اظہرالدین نے پہلی اننگ میں124منٹ میں90 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے48 رن بنانے کے بعد دوسری اننگ میں279 منٹ میں218 بالوں پر18 چوکوں کی مدد سے105 رن بنائے تھے۔ اس ٹسٹ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
ان سے پہلے صرف تین بلے بازوں نے اپنے پہلے دو ٹسٹ میچوں میں سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہانکے بعد پانچ اور بلے بازوں نے ایسا کیا۔ اب تک نو بلے بازپہلے بلے دو ٹسٹ میچوں میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
کانپورمیں سریز کے پانچویںاور آخری ٹسٹ میں ہندوستان کی پہلی اننگ میں محمد اظہرالدین نے375 منٹ میں270 بالوں پر16 چوکوں کی مدد سے122رن بنائے تھے۔ دوسری اننگ میں انہوں نے کافی تیز بلے بازی کرتے ہوئے71 منٹ میں43 بالوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے54 رن بنائے تھے۔جس طرح سے وہ بلے بازی کررہے تھے اس کو دیکھ کرایسا لگ رہا تھا کہ وہ اپنی چوتھی سنچری بناڈالیںگے مگر سنیل گواسکر نے ہندوستان کی اننگ ٖ ڈکلیر کردی تھی جس پر محمد اظہرالدین کے فین میں کافی ناراضگی تھی۔ سنیل گواسکرکی میچ جیتنے کا سپنا بھی پورا نہیں ہوا تھا اور انگلینڈنے دوسری اننگ میں36 اوور میں کسی نقصان کے بغیر91 رن بناکر میچ برابر کیا تھا۔
محمد اظہرالدین کو کل99 ٹسٹ میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا جس میں وہ147 اننگوں میں45.03 کی اوسط کے ساتھ22سنچریوں اور21 نصف سنچریوں کی مدد سے6215 رن بنانے میں کامیاب رہے۔وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور199 رن رہا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کانپورمیں دسمبر 1986 میں505 منٹ میں16 چوکوں کی مدد سے بنا یا تھا۔ ان کواسکور پرروی رتنائیکے نے ایل بی ٖڈبلیو کیا تھا۔ یہ میچ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
محمداظہر الدین نے ہندوستان کو کھیلے گئے46 ٹسٹ میچوں کی66 اننگوں میں55.93 کی اوسط کے ساتھ13 سنچریوں اور گیارہ نصف سنچریوں کی مدد سے3412 رن بنائے تھے۔ دو مرتبہ وہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور199 رن رہا تھا۔ ہندوستا ن سے باہرانہوں نے جو53ٹسٹ کھیلے۔ انکی81 اننگوں میں0 36.4 کی اوسط کے ساتھ نو سنچریوں اور دس نصف سنچریو ں کی مدد سے2803رن بنائے تھے۔ وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور192 رن رہا تھا جو انہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف آکلینڈ میں فروری1990میں421 منٹ میں259 بالوں پر26 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا ۔ یہ میچ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔












