نئی دہلی،20نومبر،سماج نیوز سروس:آج محمد صادق جی نے بلی ماران کے دفتر سے پےدل مارچ شروع کی اور حویلی حیدر کلی گئے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والی 4 تاریخ کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں، اس پےدل مارچ میں محمد صادق کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے معززین اور کارکنان موجود تھے۔ ان کے ساتھ محمد صادق اس پےدل مارچ میں جہاں بھی گئے عوام نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ صادق جی کا پرتپاک استقبال کیا اور بزرگوں نے صادق جی کو مبارکباد دی اور خدا سے دعا کی۔میری دعا ہے کہ عام آدمی پارٹی اور محمد صادق جی 7 دسمبر کو ضرور جیتیں گے۔
۔