• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

محسن الملک ہال میں سالانہ تقریب کا اہتمام

وی سی نے طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2024
0 0
A A
محسن الملک ہال میں سالانہ تقریب کا اہتمام
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ، 27؍ مئی،سماج نیوز سروس: ’’علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنی تعلیم و تہذیب اور روایات سے جانی جاتی ہے، جس کا سب سے بہترین اظہار سرسید ڈے اور اقامتی ہالوں میں ہونے والے پروگراموں میں ہوتاہے۔ اس طرح کے پروگراموں کے لیے حسن انتظام کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ نے کیا، جس کے لیے آپ قابل مبارکباد ہیں‘‘۔ یہ باتیں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے محسن الملک (ایم ایم) ہال کے سالانہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے عملے کا ہر فرد اور یہاں کی ہر چیز طلباء کی تعلیم و تربیت کے لیے ہے اور میں خود نظام تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہوں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے عندیے کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ میری کوشش ہے کہ یہاں زیر تعلیم طلبا کو قیام و طعام میں کسی طرح کی دشواری نہ ہو جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔ انہوں نے ایم ایم ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد علی جوہر کے حسن انتظام کی تعریف کی۔اس سے قبل ایم ایم ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد علی جوہر نے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر نعیمہ خاتون، علامہ شبلی اور لطاف حسین حالی کی مشرقی خاتون کی بہترین مثال ہیں، جو مشرقی اقدار کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی وائس چانسلر یونیورسٹی کے نظام کو جس طرح سے بہتر کرنے کی جانب گامزن ہیں اس سے یہ اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں کہ مستقبل میں طلبا کو بہت سی نئی اور مزید بہتر سہولیات ملنے والی ہیں، جن کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ طلبا کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ اپنے تعلیمی سلسلے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کرسکیں۔مہمان خصوصی پروفیسر محمد گلریز نے کہاکہ تعلیم ہی وہ زینہ ہے جو ہمیں کامیابی کی منزل تک پہنچا سکتاہے، اس لیے تین سے چار برس آپ اپنی خواہشات کو مار کر صرف تعلیم کے لیے وقف کردیں پھر زندگی میں کوئی ایسی خواہش نہیں ہوگی جسے آپ پورا نہ کرسکیں۔مہمان اعزازی، ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن پروفیسر اسفر علی خان نے کہا کہ میری یہ خوش قسمتی ہے کہ میں اتنے اچھے پروگرام میں شریک ہوں، آپ طلبا کے درمیان بار بار آنا زندگی کا احساس کراتا ہے۔ آپ نے جس طرح سے بہترین انتظام کیا ہے اس سے اندازہ ہوتاہے کہ آپ کی تربیت درست نہج پر ہو رہی ہے۔ مہمان اعزازی فائننس آفیسر پروفیسر محسن خان نے کہا کہ علم اور عمل سے ہی زندگی بنتی ہے، آپ محنت سے آج اگر علم حاصل کریں گے تو اس کے ثمرات آئندہ زندگی میں دیکھنے کو ملیں گے۔مہمان خاص، کنگ انٹرنیشنل لمیٹیڈ کانپور کے ڈائریکٹر اور اے ایم یو سے فارغ التحصیل مسٹر تاج عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسا محسوس ہو رہاہے جیسے اپنی طالب علمی کا دور جی رہا ہوں۔ انہوں نے طالب علمی کے دور کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں کہاکہ وقت ضائع کرنے والا ضائع ہوجاتاہے اس لیے خود کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ پروفیسر ارشد حسین نے طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی جتنی حسین ہے اس سے کہیں زیادہ بد صورت ہے، اگر آج آپ نے محنت سے تعلیم حاصل کی تو یہ ہمیشہ کے لیے حسین ہوجائے گی لیکن اگر وقت گزاری سے کام لیا تو یہی زندگی بد صورت ہوجائے گی۔تقریب میں متعدد تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے اور طلباء نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ سینئر ہال مسٹر پرویز خان نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور مختلف امتحانات، ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں اور علمی حصولیابیوں پر طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ہال کے متعدد پوسٹ ہولڈروں کو بھی یادگاری نشان دے کر ان کی عزت افزائی کی گئی۔ جنرل وارڈن ڈاکٹر بشیر حسن کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر خاص طور پر یہاں کے وارڈن ڈاکٹر منصور عالم صدیقی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، سابق سینئر محمد کامران خان،موجودہ سینئر ہال محمد پرویز خان، محمد افتخار خان، شہباز خان، عبدالقدیر، محمددانش وغیرہ موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist