• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

مسجد معاشرہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے: امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 21, 2023
0 0
A A
مسجد معاشرہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے: امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ: اسلامی معاشرے کی تشکیل میں مسجد کا بنیادی کردار ہے۔ مسجد ہمارے معاشرہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے،اسلام کا نظامِ تربیت مسجد کے بغیر ناممکن ہے۔ مسجد بنانا مومن کی نشانی ہے اور اسے آباد کرنا ایک کامل مومن کی ذمہ داری ہے۔ مساجد صرف پنج وقتہ نمازوں کے لیے نہیں ہیں، بلکہ ملت کے تمام دینی، تعلیمی، معاشرتی اور اخلاقی مسائل کے حل کا بھی مرکز ہیں۔ ہماری مسجدیں ہر وقت کھلی رہنی چاہئیں تاکہ سارے انسان مساجد میں آکر انسانیت اور اخلاق کا سبق حاصل کریں ، توحید کا درس لیں اور عبادت کا طریقہ سیکھیں،آپسی بھائی چارے کو عام کریں اور بھید بھاو کو ختم کریں۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے جب مسجد بنائی تو صرف اس میں مسلمان نہیں آتے تھے بلکہ ہر قسم کے لوگ اس میں دین سیکھنے کے لیے اور اپنے مسائل کو حل کرانے کے لیے آتے تھے۔ دوسری جگہوں سے جو غیر مسلموں کے وفود آتے تھے وہ بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد میں ہی ملتے تھے اور وہیں اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرتے تھے، صحابہ کرام بھی مسجد میں تعلیم حاصل کرتے تھے، گویا کہ مسجد درس و تدریس، میٹنگ، لوگوں سے ملاقات، نکاح، مسائل کے حل، ذکر و اذکار کی مجلس، خوابوں کی تعبیر اور عبادت سبھی کے لیے دور نبوی میں استعمال کی جاتی تھی۔ یہ باتیں امیر شریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم نے مورخہ 20 فروری2023روز سوموار کو موضع کٹھا مٹھا، کوچا دھامن ضلع کشن گنج میں نو تعمیر شدہ مسجد کے افتتاح کے موقع پر منعقد ایک اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔ آپ نے لوگوں کو مسجد سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ملت کو جوڑنے اورمربوط رکھنے کا اہم ذریعہ ہیں، دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور دور صحابہ میں امت کے اجتماعی و سماجی مسائل سے متعلق تمام اہم امور مساجد سے وابستہ رہے ہیں یہاں تک کہ مقدمات اور نزاعات کے فیصلے وغیرہ بھی مساجد میں ہوتے تھے۔ آپ نے کہا کہ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ان کا احترام ہم سب مسلمانوں کے لئے اور عا م انسانوں کے لئے ضروری ہے کیوں کہ مسجدیں صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لئے تعمیر کی جاتی ہیں۔یہاں آکر بڑے چھوٹے، امیر غریب، کالے گورے سب کی تفریق ختم ہو جاتی ہے، سب اللہ کی بارگاہ میں ایک صف میں کھڑے ہوتے ہیں، اس لیے مسجدیں ہمارے اتحاد کی سب سے بڑی علامت ہوتی ہیں جو پانچ وقت نماز کے ساتھ لوگوں کوآپس میں متحد رہنے کا ایک اہم پیغام ہے ۔ حضرت امیر شریعت نے مزیدکہا کہ مسجد کی تعمیر ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب اس کے بنانے والوں اور معاونت کرنے والوں کو قیامت تک ملتا رہے گا۔موجودہ حالات میں مسلمانوں کو جن مسائل کا سامنا ہے، ان حالات میں امت کو مختلف میدانوں میں مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے مسجد سے اچھا ذریعہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ مسجد کے منبر و محراب سے جو صدا بلند ہوتی ہے، وہ گھر گھر جاتی ہے اور دل کے کانوں سے سنی جاتی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کو صرف پنج وقت نمازوں کے لیے ہی استعمال نہیں کیا بلکہ دور نبوی اور دور صحابہ میں مسجد ایک کثیر المقاصد ملی خدمات کا مرکز تھی اورزندگی کے ہر مرحلہ میں امت کو مسجد کے منبر ومحراب سے رہنمائی ملتی تھی۔ مسجد کی افادیت کو اسی طرح عام کرنے اور اس کو منہج نبوی اور منہج صحابہ کے طرز پر کثیر الجہات خدمت کا مرکز بنانے ضرورت ہے،مسجد میں بنیادی دینی تعلیم کے مکتب کا بھی نظم ہونا چاہئے، رفاہ عام کے کام بھی کیے جائیں۔اس اجلاس میں حافظ احتشام عالم رحمانی رکن شوریٰ امارت شرعیہ کے علاوہ مقامی علماء کرام کے علاوہ عوام و خواص کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔اجلاس کوکامیاب بنانے میں مقامی ایم ایل جناب اظہار اسفی صاحب، مکھیا امتیاز گڈو صاحب،جناب اشتیاق صاحب کے علاوہ مقامی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ۔آخر میں صدر مجلس کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    ایران پر حملہ اور خود مختار رہنما کا قتل ناقابلِ قبول قرار

    مارچ 2, 2026
    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    ایران پر حملے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج

    مارچ 2, 2026
    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    ایران کا جوابی وار: تل ابیب میں 40 عمارتیں تباہ، سینکڑوں اسرائیلی شہری بے گھر

    مارچ 2, 2026
    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

    مارچ 2, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist