دیوبند، (رضوان سلمانی)
سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر سالانہ معائنہ کے لیے پہنچے نا رتھن ریلوے کے جنرل منیجر آشوتوش گنگل سے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے ملاقات کی۔اس دوران سہارنپور پہنچنے پرحاجی فضل الرحمن نے ریلوے کے جنرل منیجر کا استقبال کیا اور انہیں ریلوے کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حاجی فضل الرحمان نے کورونا کے دور میں بند ہونے والی مسافر ٹرینوں کو دوبارہ شروع کرنے اور سہارنپور سے سنگم ایکسپریس ٹرین کو جلد سے جلد چلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے سہارنپور کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ سہارنپور سے سنگم ایکسپریس چلائی جائے گی، اس لیے اسے جلد از جلد یہاں شروع کیا جائے۔ حاجی فضل الرحمان نے ریلوے کے شاردا نگر سائیڈ انٹرنس کی تعمیر، پلیٹ فارم چار پر لفٹ نصب کرنے سہارنپور سے وسائی روڈ ممبئی اور حیدرآباد اور بنگلورو تک ٹرینیں چلانے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے مہتواکانکشی منصوبے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے نارتھن ریلوے کے جنرل منیجر نے پلیٹ فارم کے قریب اسٹیشن پر انڈرووڈورکرس کو فراہم کردہ اسٹال لگانے جیسے کئی بڑے مسائل کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ جنرل منیجر ریلوے آشوتوش گنگل نے تمام شکایات کو نوٹ کرتے ہوئے جلد ہی ان کے حل کرانے کی یقین دہان کرائی۔