• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مسٹر مودی پہلے غیر ملکی سیاست دان ہوں گے جنہیں امریکی کانگریس سے دو بار خطاب کرنے کا موقع ملے گا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 20, 2023
0 0
A A
مسٹر مودی پہلے غیر ملکی سیاست دان ہوں گے جنہیں امریکی کانگریس سے دو بار خطاب کرنے کا موقع ملے گا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 16 جون : وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو امریکہ اور مصر کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے اور 21 جون کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کے عالمی دن کے پروگرام کی قیادت کریں گے ۔ 20 جون سے 25 جون تک وزیر اعظم کے دو ملکی دورے کے بارے میں آج یہاں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا ‘‘یہ وزیر اعظم کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ ’’انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کی دعوت پر وزیراعظم کا دورہ امریکہ 21 جون سے 23 جون تک ہوگا۔ یہ دورہ نیویارک سے شروع ہوگا، جہاں مسٹر مودی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 21 جون کو یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کریں گے ۔واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔
مسٹر کواترا نے کہا کہ اس کے بعد وزیر اعظم 21 جون کی شام کو واشنگٹن جائیں گے ، جہاں وہ صدر بائیڈن سے ذاتی ملاقات کریں گے ۔ اگلے دن، 22 جون کو، مسٹر مودی اور صدر بائیڈن کے درمیان باضابطہ دو طرفہ ملاقات ہوگی، اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں مسٹر مودی کے لیے ایک رسمی استقبالیہ ہوگا۔ اسی دن ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی اور سینیٹ کے صدر چارلس شومر کی دعوت پر وزیراعظم امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ صدر بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن اسی شام وزیر اعظم کے اعزاز میں ریاستی عشائیہ دیں گے ۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ 23 جون کو وزیراعظم منتخب اعلیٰ کاروباری سی ای اوز سے ملاقات کریں گے ۔ دوپہر کو امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلکن مشترکہ طور پر وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ۔ اس کے بعد مسٹر مودی ہندوستانی برادری کے ارکان سے بات چیت کریں گے اور پھر مصر روانہ ہوں گے ۔
مسٹر کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے امریکی دورے کے بعد مصر کا دورہ کرنے کے لیے 24-25 جون کو قاہرہ میں ہوں گے ۔ یہ دورہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر ہو رہا ہے جنہوں نے جنوری 2023 میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی۔ یہ وزیر اعظم کا مصر کا پہلا دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدرالسیسی سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم مصری حکومت کے سینئر معززین، مصر کی کچھ سرکردہ شخصیات کے ساتھ ساتھ مصر میں ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے ۔ ہندوستان اور مصر کے تعلقات قدیم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ گہرے ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات پر مبنی ہیں۔ جنوری 2023 میں صدرالسیسی کے ریاستی دورے کے دوران تعلقات کو ‘اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری نے کہا ‘‘یہ دونوں ممالک کے درمیان ہمارے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے … یہ ایک بہت اہم دورہ ہے ۔ ایک ایسا دورہ جس میں امریکہ میں حقیقی اور وسیع پیمانے پر گہری دلچسپی ہے ۔’’
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی پہلے غیر ملکی سیاست دان ہوں گے جنہیں امریکی کانگریس سے دو بار خطاب کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیلی کام، خلائی، دفاع اور ابھرتی ہوئی اہم ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے لیے دور رس اثرات کے ساتھ فیصلے کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں مشترکہ صنعتی پیداوار کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی تاکہ میک ان انڈیا اور خود کفیل ہندوستان کو مضبوط کیا جا سکے ۔وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ میں سیکورٹی خطرات اور علیحدگی پسند گروپوں کی طرف سے احتجاج کی دھمکیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیاں اس سلسلے میں اپنا کام کر رہی ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist