نئی دہلی، چوہان بانگر میں واقع بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں برہم پوری کے دو محنتی نوجوان محمد سلیمان خان اور محمد ذہین کو بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی میں سیکریٹری نامزد کیا گیا۔سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد ،دہلی پردیش کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید اور شاکر کولر والے کی موجودگی میں ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے نامزدگی کا لیٹر دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جس محنت کے ساتھ ابھی تک کانگریس کی فلاح و بہبود کے لئے زمینی سطح پر کام کررہے تھے اسی طرح ےہ ذمہ داری ملنے پر مزید خدمات انجام دیں گے اور مقامی کانگریس سے نوجوانوں کو جوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ نوجوان طبقہ بہت تیزی کے ساتھ پارٹی سے منسلک ہورہے ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ نوجوان آگے آئیں اور اہم ذمہ داری نبھاتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت کریں۔سید ناصر جاوید نے دونوں نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بزرگوں کی رہنماؤں میں نوجوان کانگریس پارٹی کی تعمیرو ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور بابر پور ضلع میںنوجوانوں کی ٹیم کافی متحر ک ہے جو کانگریس کےلئے نیک فال ہے۔اہم شرکا میں خالد خان،مبین صدیقی،راجندر پردھان،مقبول بیگ،الیاس ملک،رجن بھائی،خورشیدبھاٹی،مقصود جمال،رئیس انصاری،محبوب ادریسی،نوید پپو اور فہیم خان کے نام قابل ذکر ہیں۔












