کانپور، پریس ریلیز،ہمارا سماج:جمعیۃ علماء شہر کانپور کی قیادت میں اٹھنے والے جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں مرچنٹ چیمبر ہال سول لائنس کانپور میں پولیس کمشنریٹ کی جانب سے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران، قاضیانِ شہر و دیگر سماجی نمائندگان پر مشتمل میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے کہا کہ 1913ء میں انگریز کے ظلم کے خلاف اولین مرتبہ یہ جلوس نکالا گیا تھا جس میں بلا تفریق مذہب تمام لوگ شریک ہوئے تھے۔ مولانا نے کہا کہ یہ جلوس ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے نکلنے کے ساتھ ظلم کے خلاف باہمی اتحاد کی بھی علامت ہے۔ 1948ء سے شہری جمعیۃ علماء اس جلوس کی قیادت کر رہی ہے اور اسی کی دیکھ ریکھ میں جلوس منعقد ہوتا ہے۔ مولانا نے جمعیۃ کے سروے کے حوالہ سے شہری انتظامیہ سے درخواست کی کہ تمام کام وقت کے اندر مکمل کرلئے جائیں اور جلوس کے روٹ میں پیش آمدہ دشواریوں کو جلد دور کیا جائے۔ شہری جمعیۃ کی جانب سے میٹنگ میں موجود نگر نگم ، کیسکو اور جل وبھاگ کے افسران کو تحریری طور پر تمام تیاریوں کی فہرست سونپی گئی جس کی بنیاد پر ایڈیشنل کمشنر لاء اینڈ آرڈر نے جلد کام مکمل کرانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خان، سکریٹریاں قاری عبدالمعید چوھری، مفتی اظہار مکرم قاسمی، شارق نواب، صادق امین اور محمد انیس موجود رہے۔












